مشہور جزائر سے تو دنیا بھر کے سیاح واقف ہوتے ہیں جن کی
مقبولیت کی بڑی وجہ ان کی خوبصورتی ہوتی ہے جبکہ ان جزائر پر ہر وقت لوگوں
کا ایک ہجوم رہتا ہے- لیکن دنیا میں چند ایسے پرکشش اور منفرد جزیرے بھی
موجود ہیں جن کا ذکر کم ہی سامنے آتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ بہت کم لوگ ان
جزیروں کے بارے میں جانتے ہیں-
|
فلورس آئی لینڈ
پرتگال کے ساحل علاقے پر واقع اس جزیرے پر انتہائی خوبصورت جنگلی پھول پائے
جاتے ہیں- ان پھولوں کی خوبصورتی کسی کو بھی اپنی جانب متوجہ کرسکتی ہے- اس
کے علاوہ یہاں گرم پانی کے چشمے اور تالاب بھی موجود ہیں- ان چشموں میں
نہانے والوں کا ماننا ہے کہ یہاں کا پانی مختلف بیماریوں کا بہترین علاج ہے- |
|
لوس روگیوز
350 سے زائد جزیروں پر مشتمل یہ پرکشش مقام وینزیلا کے وسطی ساحل سے 97 میل
کے فاصلے پر واقع ہے- اس جزیرے کے ساحلوں پر پائی جانے والی سفید ریت
سیاحوں کو ضرور اپنی جانب متوجہ کرتی ہے- ان جزائر کے سمندروں میں مچھلیوں
کی 200 سے زائد اقسام پائی جاتی ہیں-
|
|
مارشل آئی لینڈ
آسٹریلیا میں واقع اس جزیرے کی مقبولیت کی ایک بڑی وجہ یہاں پائی جانے والی
دنیا کی سب سے بڑی چند مونگے کی چٹانیں ہیں- یہ چٹانیں اس مقام کو خوبصورت
بناتی ہیں- زیادہ تر سیاح اس جزیرے کا رخ صرف سمندری حیات کو دیکھنے کے لیے
ہی کرتے ہیں-
|
|
جزائر سلیمان
یہ مقام بحراوقیانوس کے ہزاروں جزائر پر مشتمل ہے اور اسے سولومن آئی لینڈ
کے نام سے بھی جانا جاتا ہے- اس مقام کی خوبصورتی سیاحوں کو تھوڑی دیر کے
لیے مبہوت کر دیتی ہے- جزائر سلیمان کے سمندر میں ایسے جاندار بھی پائے
جاتے ہیں جو دوسرے مقامات پر کم ہی پائے جاتے ہیں-
|
|
کو ٹونسے
یہ ایک انتہائی خاموش اور پرسکون جزیرہ ہے کہ جو کمبوڈیا میں واقع ہے- اس
سمندر کا پانی اس حد تک شفاف ہے کہ ساحل پر کھڑے ہو کر زیرِ آب نظارے کیے
جاسکتے ہیں- اس جزیرے کی خصوصیات میں رنگارنگ سمندری حیات اور سفید ریت
سرفہرست ہیں-
|
|
لارڈ ہوئی آئی لینڈ
سڈنی سے 372 میل کے فاصلے پر واقع اس پرکشش جزیرے پر سمندری حیات کی متعدد
اقسام پائی جاتی ہیں- اس کے علاوہ یہاں کی خوبصورت پہاڑیاں اور سمندری
چٹانیں بھی سیاحوں کو اپنے سحر میں گرفتار کرلیتی ہیں-
|
|
فرنینڈو ڈی نورونھا
21 جزائر پر مشتمل اس خطے کو برازیل نے نیشنل پارک کا درجہ دیا ہوا ہے-
یہاں کی سب سے منفرد خصوصیات میں ڈولفن کے کرتب٬ سمندری کچھوے اور خوبصورت
آبشاریں شامل ہیں- دلچسپ بات یہ ہے کہ اس مقام پر ایک وقت میں صرف 420
سیاحوں کو ہی سیر کی اجازت دی جاتی ہے-
|
|
مائیکائنز
ناروے اور آئس لینڈ کے درمیان واقع اس جزیرے کو سمندری طوطوں کے حوالے سے
جانا جاتا ہے- اس مقام پر کھڑے ہو کر آپ جس جانب بھی دیکھیں گے صرف سمندر
اور ہریالی ہی دکھائی دیں گی- یہاں تک کہ اس جزیرے پر واقع گھروں کی چھتیں
بھی گھاس سے ہی تیار کردہ ہوتی ہیں-
|
|