کیا آپ اس بات سے واقف ہیں کہ دنیا کا سب سے گنجان آباد
جزیرہ کونسا ہے اور کہاں واقع ہے؟ اور سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ دنیا کا سب
سے گنجان آباد جزیرہ ہونے کے باوجود یہ جزیرہ تمام اقسام کی بنیادی ضروریات
سے محروم ہے لیکن لوگ اس کے باوجود یہاں زندگی بسر کرنا پسند کرتے ہیں-
ایسا کیوں ہے؟ آئیے جانتے ہیں-
دنیا کا سب سے گنجان آباد جزیرہ کولمبیا کے علاقے Cartagena کس ساحل سے دو
گھنٹے کے بحری سفر پر واقع ہے اور اسے Santa Cruz del Islote کے نام سے
جانا جاتا ہے-
|
|
اس جزیرے کی آبادی 1200 افراد پر مشتمل ہے جبکہ جزیرے کا رقبہ 2.4 ایکڑ ہے-
یہ جزیرہ 150 سال قبل یہاں سے گزرنے والے ماہی گیروں کے ایک گروپ نے دریافت
کیا تھا- ماہی گیروں کا احساس ہوا کہ جزیرے پر مچھروں کا نام و نشان تک
موجود نہیں-
یہ صورتحال دیکھ کر ماہی گیروں نے جزیرے پر فوراً اپنا کیمپ قائم کردیا اور
رہائش اختیار کرلی-
اس جزیرے پر 90 گھر٬ دو اسٹور٬ ایک ریسٹورنٹ اور ایک اسکول قائم ہے- تاہم
جگہ کی کمی کی وجہ سے بیشتر اسٹرکچر پانی پر کھڑے ہیں-
جزیرے پر کوئی بلند و بالا عمارت موجود نہیں اور یہاں کے رہائشی اپنی
عمارات خود تعمیر کرتے ہیں- جزیرے پر صرف ایک چھوٹا سا حصہ خالی چھوڑا گیا
ہے جو صحن یا برآمدے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے-
|
|
اگرچہ یہاں کے رہائشی اسے جنت قرار دیتے ہیں تاہم یہ بھی حقیقت ہے کہ نہ تو
یہاں کوئی ڈاکٹر موجود ہے اور نہ کوئی قبرستان- یہ لوگ اپنے مردوں کو ایک
قریبی جزیرے پر جاکر دفناتے ہیں-
جزیرے کو بجلی صرف ایک سولو جنریٹر کی مدد سے فراہم کی جاتی ہے اور وہ بھی
24 گھنٹے میں سے صرف 5 گھنٹے کے لیے- اس کے علاوہ جزیرے کی آبادی کو پینے
کا پانی بھی میسر نہیں اور اس کی سپلائی کولمبین نیوی کرتی ہے جو ہر تیسرے
ہفتے کی جاتی ہے-
|
|
ریاست کی جانب سے جزیرے کو صرف ایک سیکورٹی گارڈ کی سہولت میسر ہے جو کہ
جزیرے پر واقع اسکول میں تعینات ہے- اس اسکول میں 80 طلبا تعلیم حاصل کرتے
ہیں-
ہر اسکول کو ایک سیکورٹی گارڈ فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے یہی وجہ ہے
کہ یہ سہولت اس جزیرے کو بھی میسر ہے-
بنیادی سہولیات کی کمی کے باوجود اس جزیرے کی معیشت کا انحصار سیاحت پر ہے-
یہاں باشندے سیاحوں کو کشتی کی سیر٬ مچھلی پکڑنے اور غوطہ کے تجربات کی
پیشکش کرتے ہیں-
|
|
اس کے علاوہ یہ لوگ قریبی ریسٹورنٹس کو مچھلی بھی سپلائی کرتے ہیں- یہ لوگ
اپنی اس زندگی سے انتہائی خوش ہیں٬ انہیں نہ تو چوری کا ڈر ہے اور نہ کسی
قسم کے پرتشدد واقعات کا-
اس جزیرے کو دریافت کرنے والے ماہی گیروں کی اولادوں میں سے ایک 66 سالہ
Juvenal Julio ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ “ یہاں کی زندگی انتہائی پرسکون
اور دلچسپ ہے “-
“ یہاں نہ تشدد ہے٬ نہ یہاں پولیس کی ضرورت ہے٬ ہم سب ایک دوسرے کو جانتے
ہیں اور ہم ہر روز تفریح کرتے ہیں اور ایک بھرپور زندگی گزار رہے ہیں“- |