حال کی ہی میں خلائی پروگرام کے ادارے ناسا کی جانب سے
زمین کی ایک ایسی رنگین تصویر جاری کی گئی ہے جو کہ خلا سے 10 لاکھ میل دور
سے کھینچی گئی ہے جبکہ اس تصویر کی دوسری خاصیت یہ ہے کہ یہ تصویر اس وقت
کھینچی گئی جب زمیں پر سورج کی شعاعیں پڑ رہی تھیں-
|
|
ناسا نے یہ تصویر چھ جولائی کو کھینچی جبکہ اسے دنیا کے سامنے پیر کے روز
لایا گیا ہے-
ناسا کے مطابق زمین کی یہ تصویر ’کلائیمیٹک آبزرویٹری سیٹلائٹ‘ نے کھینچی
جو کہ خلا کے گہرائیوں میں موجود ہے - تصویر کے لیے سیٹلائٹ نے ادارے کے
’ارتھ پولی کرومیٹک امیجنگ کیمرہ ‘ کی مدد حاصل کی۔
ناسا کا یہ بھی کہنا ہے کہ آنے والے کچھ عرصہ میں یہ کیمرہ روزانہ کی بنیاد
پر تصاویر کھینچنے کا آغاز کرے گا- اور یہ تصویر 12 سے 36 گھنٹے بعد دیکھی
جاسکیں گی۔
|
|
رواں سال کے ماہِ ستمبر سے عام لوگوں کو بھی یہ سہولت حاصل ہوگی کہ وا اِن
تصاویر کا مشاہدہ آن لائن کرسکیں گے-
ناسا کے اس پروگرام کے ذریعے زمین میں آنے والی تبدیلیوں کے اثرات واضح طور
پر دیکھے جا سکیں گے۔ |