دنیا کی تاریخ میں کئی ایسے بدنام لیڈر گزرے ہیں جن کے
مظالم کی داستانیں اگر پڑھی جائیں تو انسان کے رونگھٹے کھڑے ہوجاتے ہیں- ان
بدنام زمانہ لیڈروں کے ظلم و بربریت کے اثرات آج کی دنیا میں بھی محسوس کیے
جاسکتے ہیں- آج کے آرٹیکل میں آپ تاریخ کے چند بدنام ترین لیڈروں کے بارے
میں جانیں گے جو کہ لاکھوں افراد کے قتل کے ذمہ دار ٹھہرے-
|
Queen Ranaavalona I of
Madagascar
یہ مڈغاسکر کی سب سے پہلی ملکہ تھی- 1833 سے 1839 کے درمیان اس ملکہ نے 2.5
ملین سے بھی زائد افراد کو قتل کروایا- آج دنیا اسے ایک شیطانی ملکہ کے طور
پر جانتی ہے- |
|
Nero – Roman Emperor
یہ ایک رومن شہنشاہ تھا جس نے صرف 14 سال حکومت کی- لیکن اس مختصر دورِ
حکومت میں بھی وہ خواتین کی عصمت دری٬ لاتعداد خاندانوں کے قتل اور شہروں
کی جلانے کا ذمہ دار جا ٹھہرا-
|
|
Attila The Hun
یہ ایک انتہائی بےرحم اور قاتل لیڈر تھا اور اس کے اپنے لوگ بھی اس لیڈر کی
خون کی پیاس سے ڈرتے تھے- یہ تاریخ کا ایک ظالم ترین لیڈر تھا-
|
|
Ivan The Terrible
یہ روس کا پہلا حکمران تھا- اس نے لیتھونیا٬ پولینڈ اور سوئیڈن کے خلاف 24
سالہ طویل ترین جنگ کا آغاز کیا تھا- کہا جاتا ہے کہ یہ روزانہ 500 سے 1000
کسانوں کو جمع کرتا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنواتا اور مروا دیتا- اس
دوران یہ حکمران اور اس کا بیٹا اس پرتشدد نظارے سے محظوظ ہوتے- حقیقی
معنوں میں یہ ایک خوفناک لیڈر تھا-
|
|
Leopold II
یہ 1865 سے 1909 تک بیلجیم کا بادشاہ رہا- اس کی شہرت کی سب سے بڑی وجہ
کانگو کی آزاد ریاست کی تخلیق ہے جہاں جبری مشقت٬ غلامی اور عصمت دری عام
کی گئی- ایک اندازے کے مطابق اس نے کانگو کے 3 سے 15 ملین افراد قتل کروائے-
|
|
Hulagu Khan
یہ چنگیز خان کا پوتا تھا اور منگول لیڈر تھا- اس نے بغداد کا خاتمہ کردیا
تھا- ایک ہفتے پر مشتمل شہر کی اس تباہی کے دوران ایک ملین سے بھی زائد
افراد قتل کیے گئے-
|
|
Harry Truman
یہ امریکہ کا 33واں صدر تھا اور یہی وہ شخص تھا جس نے پہلی بار ہیروشیما
اور ناگاساکی پر ایٹم بم گرانے کے احکامات جاری کیے- اس طرح صرف چند سیکنڈ
میں 2 لاکھ افراد قتل کردیے گئے- اس ایٹم بم کے اثرات ان علاقوں میں آج بھی
محسوس کیے جاسکتے ہیں-
|
|
Kim II Sung
شمالی کوریا کے اس حکمران کو 1.6 ملین سے بھی زائد افراد کا قاتل قرار دیا
جاتا ہے جو کہ اس کے اپنے ملک کے باشندے تھے- اس حکمران نے ظلم و بربریت کی
یہ داستانیں پورے ملک میں رقم کیں-
|
|
Hideki Tojo
درحقیقت یہ جاپانی فوج کا ایک جنرل تھا- یہ شخص اس وقت اپنے ملک کے چلتے
ہوئے سسٹم سے خوش نہیں تھا اس لیے جنرل نے وزیراعظم کی سیٹ اور دیگر ذمہ
داریاں اور پوزیشن اپنے ہاتھ میں لینے کا فیصلہ کیا- تاہم اس تمام عمل میں
یہ جنرل 5 ملین سے بھی زائد افراد کے قتل کا ذمہ دار ٹھہرا- |
|