| پاکستان کو دریاؤں کی سرزمین بھی کہا جاتا ہے کیونکہ قدرت 
		نے ہمارے ملک کو اس نعمت سے بھی مالا مال کر رکھا ہے- یہ دریا جہاں ایک 
		جانب انسانی ضروریات کو پورا کرتے ہیں وہی دوسری لوگوں کی تفریح کا باعث 
		بھی بنتے ہیں- آج ہم آپ کو پاکستانی دریاؤں کے چند ایسے خوبصورت اور شاندار 
		نظارے دکھائیں گے جنہیں دیکھ کر آپ خود کو تروتازہ اور پرسکون محسوس کرنے 
		لگیں گے-
 | 
	
		|  | 
	
		| دریائے جہلم اور ڈھلتی شام کا ایک خوبصورت منظر- یہ پنجاب کا سب سے بڑا 
		دریا ہے اور یہ 505 میل طویل ہے- 
 | 
	
		|  | 
	
		| خزاں کے موسم میں دریائے استور کا نظارہ- یہ دریا وادی استور سے گزرتا ہے 
		اور دریائے گلگت میں جا ملتا ہے- 
 | 
	
		|  | 
	
		| پنجاب کا مشہور دریا راوی اور غروب آفتاب کا حسین منظر- یہ دریا 447 میل 
		طویل ہے اور شمال مغربی بھارت اور مشرقی پاکستان کی سرحد کے ساتھ بہتا ہے- 
 | 
	
		|  | 
	
		| دریائے ہنزہ پر سورج اپنی پوری آب و تاب سے چمک رہا ہے- یہ دریا گلگت 
		پاکستان کی وادی ہنزہ میں واقع ہے- 
 | 
	
		|  | 
	
		| وادی پھندار میں واقع دریائے غذر کا ایک دلکش نظارہ- یہ دریا غراری٬ گوپس٬ 
		ہندوکش٬ پاکستان سے گزرتا ہے- 
 | 
	
		|  | 
	
		| یہ دریائے روپل ہے جو کہ مختلف گلیشیرز کے پگھلنے کی وجہ سے وجود میں آتا 
		ہے- یہ دریا وادی روپل اور نانگا پربت کے جنوب سے گزرتا ہے- 
 | 
	
		|  | 
	
		| دریائے سوات کا ایک حسین و جمیل منظر- یہ دریا 14 ہزار اسکوائر کلومیٹر کے 
		طویل رقبے تک پھیلا ہوا ہے- 
 | 
	
		|  | 
	
		| یہ دلفریب نظارہ دریا شیوک کا ہے- یہ دریا بھارتی علاقے لداخ اور پاکستانی 
		علاقے گھانچے سے گزرتا ہے اور 550 کلومیٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے- 
 | 
	
		|  | 
	
		| دریائے ستلج کے ساتھ ہمالیہ کا خوبصورت نظارہ- یہ دریا 901 میل کے رقبے پر 
		پھیلا ہوا اور یہ تین ممالک بھارت٬ پاکستان اور چین سے گزرتا ہے- 
 | 
	
		| 
		 | 
	
		| ناران روڈ سے ملحق دریائے کنہر کا ایک پرکشش نظارہ- 
		دریائے کنہر 166 کلومیٹر طویل ہے اور صوبہ خیبرپختونخواہ میں واقع ہے-
 |