٣:-حضرت امام مالک نے آپ کی
ذہانت و ذکاوت اور حاضر جوابی کا اعتراف ان الفاظ میں کیا کہ اگر امام صاحب
چاہیں تو وہ اس ستون کو طلائی کا ستون ثابت کر سکتے ہیں
آپ کے استاد حضرت ابو حماد نے آپ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اے ابوحنیفہ تو
نے مجھے خالی کر دیا
شیخ فرید الدین عظار کہتے ہیں کہ حضرت امام اعطم شرح محمدی کے آفتاب اور
امت محمدیہ کے امام و پیشوا ہیں
آپ کی عبادت و ریاضت کا صحیح علم تو خدا کو ہے مگر آپ کی ریاضت و مجاہدہ کی
کوئی حد نہیں
آپ کو بڑے صحابہ کرام سے شرف نیاز حاصل تھا آپ حضرت فضیل ،حضرت ابراہیم بن
ادہم،حضرت داؤد طائی وغیرہم جیسی عظیم ہستیوں کے استاد ہیں (تذکرہ الاولیاء
ص١٢١)
حضرت یحییٰ بن رازی فرماتے ہیں کہ میں نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو
خواب میں دیکھا میں نے پوچھا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں آپ
کو کہاں تلاش کروں فرمایا عند علم ابی حنیفہ
ابوحنیفہ کے علم کے پاس مجھے تلاش کرو
(جاری ہے) |