دنیا کے سحرانگیز نظاروں کے حامل آبشار

جب دریا کے راستے میں نرم و سخت چٹانوں کی افقی تہیں یکے بعد دیگرے واقع ہوں نیز ان کی موٹائی بھی زیادہ نہ ہو تو دریا نرم چٹانوں کو پہلے کاٹ ڈالتا ہے۔ چنانچہ نرم و سخت چٹانوں کا سیڑھی دار سلسلہ وجود پذیر میں آتا ہے جس پر دریا کچھ دور بہتا، پھر کودتا اور پھر بہتا ہے۔ دریا کے اس طرح کے بہاؤ کو آبشیب کہتے ہیں۔ اگر چٹانوں کی موٹائی زیادہ ہو اور نرم چٹانیں کٹ جائیں اور سخت چٹانیں اپنی جگہ باقی رہیں تو پانی ایک چادر کی شکل میں بلندی سے گرتا ہے۔ اسے آبشار کہا جاتا ہے۔ ان آبشاروں کے بننے اور گرنے کے عمل سے انتہائی پرکشش٬ اور حیرت انگیز نظارے تخلیق ہوتے ہیں- چند ایسے ہی خوبصورت اور حسین نظارے آج اس آرٹیکل میں ملاحظہ کیجیے-
 

image
Wallaman نامی یہ آبشار آسٹریلیا میں واقع ہے- اسے آسٹریلیا کا بلند تر آبشار ہونے کا اعزاز ہے اور یہ آبشار 268 میٹر بلند ہے-
 
image
نیاگرا فال دنیا کا مشہور ترین آبشار ہے جو کہ کینیڈا اور امریکہ کی سرحد پر واقع ہے- یہ ایک بےحد وسیع آبشار ہے-
 
image
اس سحرانگیز مقام کو Thor’s Well کہا جاتا ہے- یہ مقام اوریگون کے ساحل پر واقع ہے جو کہ سمندری لہروں کے دباؤ کے باعث وجود میں آیا ہے-
 
image
Sutherland نامی یہ آبشار ایک انتہائی خوبصورت آبشار ہے جسے نیوزی لینڈ کے بلند ترین آبشار ہونے کا اعزاز حاصل ہے- اس آبشار کی بلندی 1904 فٹ ہے-
 
image
Hogenakkal نامی یہ پرکشش آبشار تامل ناڈو میں واقع ہے- اور اسے بھارت کا نیاگرا کہا جاتا ہے-
 
image
یہ ایک اور انتہائی حسین و جمیل آبشار ہے جو مختلف ٹکڑوں کی صورت میں بہتا ہے- یہ آبشار ویتنام اور چین کی سرحد پر واقع ہے-
 
image
اس آبشار کو Plitvice Lakes کے نام سے جانا جاتا ہے- اور اس کی انفرادیت اس کا مختلف حصوں میں بہنا اور خوبصورت رنگ کے پانی میں جاکر شامل ہوجانا ہے- یہ آبشار کروشیا میں واقع ہے-
 
image
Caracol نامی یہ آبشار جب بلندی سے بہتا ہے تو ایک حیرت انگیز منظر پیش کرتا ہے- یہ آبشار برازیل میں واقع ہے-
 
image
Gullfoss آبشار آئس لینڈ کا دوسرا خوبصورت آبشار ہے جو کہ انتہائی وسیع بھی ہے- اس آبشار کو دیکھنے سیاحوں کی ایک بڑی تعداد آتی ہے-
 

image

سجی کوٹ آبشار پاکستان کے شہر ایبٹ آباد کے علاقے حویلیاں میں واقع ہے- یہ آبشار ایک مقبول ترین سیاحتی مقام کا درجہ بھی رکھتا ہے-
 

image

یہ آبشار گیانا کے جنگلات میں واقع ہے اور اس کی بلندی 741 فٹ ہے- اس آبشار کو Kaieteur کے نام سے جانا جاتا ہے-
 

image

 Iguazu نامی یہ آبشار بھی دنیا کا ایک مقبول ترین آبشار ہے جو کہ ارجنٹینا میں واقع ہے- دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ آبشار 275 مختلف آبشاروں میں تقسیم ہے اور دو میل تک پھیلا ہوا ہے-
 

image

یہ انتہائی خوبصورت آبشار آئس لینڈ میں واقع ہے- کہا جاتا ہے کہ یہ آبشار پہلے بادشاہوں نے تخلیق کیا تھا اور انہوں نے آبشار کے پیچھے موجود غار میں اپنا خزانہ چھپایا تھا- اس آبشار کو Skogafoss کہا جاتا ہے-
 

image

وکٹوریہ آبشار کی بلندی نیاگرا آبشار سے بھی دگنی ہے اور یہ 30 میل کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے- یہ آبشار زیمبیا اور زمبابوے کی سرحد پر واقع ہے-
 

image

یہ دنیا کا بلند ترین آبشار ہے جسے اینجل آبشار کہا جاتا ہے- اس آبشار کی بلندی 3211 فٹ ہے- یہ آبشار وینزیلا کے گہرے ترین جنگلات میں واقع ہے-

YOU MAY ALSO LIKE:

Not many things in the world are awe-inspiring as gallons of thundering water cascading over a cliff and pounding on the earth below. The majority of the waterfalls on this list are relatively common, but some you might not have heard of. Here is our list of the 15 most majestic waterfalls in the world.