باس ہو تو ایسا٬ ملازمین کے وارے نیارے

عام طور پر جب کوئی کمپنی فروخت ہوتی ہے اس کے مالکان تمام رقم سمیٹ کر اپنی نئی منزل کی جانب رواں دواں ہوجاتے ہیں اور اپنے سابقہ ملازمین کو بھی ایسے بھلا بیٹتھے جیسے کبھی ان سے تعلق ہی نہ تھا-
 

image


لیکن ترکی کی ایک کمپنی کے باس نے اپنی کمپنی کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کا کچھ حصہ اپنے ملازمین میں تقسیم کر کے نہ صرف ملازمین کو خوش کردیا بلکہ دیگر کمپنی ملازمیں کے لیے ایک نئی مثال بھی قائم کردی ہے-

ترکی سے تعلق رکھنے والی ٹیکنالوجی کی مشہور کمپنی Yemekspeti کے مالک نیوزات آئدین نے ایک جرمن کمپنی کو اپنی کمپنی 378 ملین پاؤنڈ میں فروخت کردی-

ترک مالک نے جرمن کمپنی کی جانب سے حاصل ہونے والے 378 ملین پاؤںڈ میں سے 17 ملین پاؤںڈ اپنے 114 ملازمین تقسیم کردیے- اس طرح ایک ملازم کے حصے میں 152000 پاؤںڈ آئے جو کہ پاکستانی کرنسی کے مطابق تقریباً ڈھائی کروڑ روپے بنتے ہیں-
 

image

ملازمین اپنے باس کی جانب سے اتنی بڑی رقم پا کر نہ صرف خوش ہوگئے بلکہ ملازمین کی ان کی آنکھوں میں تو خوشی کے آنسو بھی اتر آئے-

دوسری جانب ترک باس کا کہنا ہے کہ “ کمپنی کی کامیابی میری اکیلے فرد کی کامیابی نہیں ہے بلکہ یہ کامیابی ان ملازمین کے ساتھ مل کر حاصل کی گئی ہے- اور میری خواہش ان ملازمین کو اس رقم سے بھی زیادہ رقم دینے کی تھی“-
YOU MAY ALSO LIKE:

The CEO and co-founder of Turkish food delivery company Yemeksepeti has paid out $27 million to 114 employees after selling the firm for $589 million. Nevzat Aydin said his employees deserved to benefit from the company's sale to Germany's Delivery Hero.