پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ( پیمرا ) کی
جانب سے تمام پرائیوٹ ٹی وی چینل کو حکمنامہ جاری کیا گیا ہے کہ تمام چینلز
روزانہ صبح پاکستان کا قومی ترانہ نشر کریں گے تاکہ عوام میں جذبہ حب
الوطنی کو فروغ دیا جاسکے-
|
|
اس کے علاوہ پرائیوٹ ٹی وی چینلز کو اس بات کا پابند کیا جارہا ہے کہ وہ
بچوں کے لیے بھی خصوصی پروگرام نشر کریں-
پیمرا کی جانب سے جمعرات کو سرکاری اعلان میں کہا گیا ہے کہ “ تمام پرائیوٹ
ٹی وی چینلز اس بات کے پابند ہوں گے کہ وہ اپنی روزانہ کی نشریات کے آغاز
سے قبل ضرور قومی ترانہ نشر کریں گے جیسا کہ پڑوسی ممالک میں حب الوطنی کو
فروغ دینے کے لیے کیا جارہا ہے“-
پیمرا کی جانب سے رمضان کے دوران چلنے والے حد سے زیادہ مذہبی پروگراموں جن
کی میزبانی مختلف فنکاروں نے کی تھی اور تجارتی پروگراموں کا بھی نوٹس لیا
گیا ہے-
|
|
پیمرا کا کہنا ہے کہ “ لوگوں کی ایک بڑی تعداد کا ماننا ہے کہ اس طرح کے
پروگرام رمضان کی حرمت اور اصولوں کے خلاف ہیں“-
پیمرا نے اپنے حالیہ نوٹس میں نجی ٹی وی چینلز کو خبردار کیا ہے کہ براہ
راست ایسے پروگرام نہ نشر کیے جائیں جو رمضان کی حرمت پر اثر انداز ہوتے
ہوں بصورت دیگر کاروائی کی جاسکتی ہے-
اس کے علاوہ پیمرا نے ٹی وی چینلز کو غیر اخلاقی اور نامناسب مواد٬ گانوں
اور نغموں پر مبنی پروگرام بھی فوری طور پر روکنے کے احکامات جاری کیے ہیں- |