| عام طور پر سیاح سیاحتی سفر کے لیے ایسے ملک کا انتخاب 
		کرتے ہیں جو خوبصورت اور دلچسپ تو ہو لیکن مہنگا نہ ہو- تاہم اکثر سیاح 
		اپنی کم علمی کے باعث مہنگے ممالک کا انتخاب کر کے مشکل کا شکار بن بن جاتے 
		ہیں- ورلڈ اکنامک فورم نے سیاحت کے حوالے سے دنیا کے مہنگے ترین ممالک کی 
		درجہ بندی کی ہے- مہنگے ترین ممالک کی درجہ بندی کی اس فہرست میں 141 ممالک 
		کو شامل کیا گیا ہے- یہ درجہ بندی مختلف ممالک میں ہوٹل کے اخراجات٬ فلائٹ 
		ٹکٹ ٹیکس٬ ائیرپورٹ چارجز اور پیٹرول کے اخراجات کی بنیاد پر کی گئی ہے- ہم 
		یہاں آپ کو سیاحت کے حوالے سے دنیا کے 10 مہنگے ترین ممالک کے بارے میں بتا 
		رہے ہیں-
 | 
	
		| آسٹریا:سیاحت کے حوالے سے دنیا کے مہنگے ترین ممالک کی فہرست میں آسٹریا دسویں 
		نمبر پر ہے- یہاں آنے والے ایک سیاح کو اوسط 810 ڈالر کے اخراجات برداشت 
		کرنے پڑتے ہیں- سال 2013 میں آسٹریا آنے والے بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد 
		24.8 ملین تھی-
 | 
	
		|  | 
	
		| اٹلی:
 مہنگے ترین ممالک کی اس فہرست میں نویں نمبر پر اٹلی ہے- اس ملک کا رخ کرنے 
		والے سیاح کو اوسط 920 امریکی ڈالر کا خرچ کرنا پڑتے ہیں جبکہ سال 2013 میں 
		یہاں آنے والے بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد 47.7 ملین تھی-
 | 
	
		|  | 
	
		| سوئیڈن:
 سوئیڈن بھی سیاحوں کی توجہ مرکز ہوتا ہے کیونکہ یہ ایک خوبصورت ملک ہے لیکن 
		اس کے ساتھ یہ ایک مہنگا ترین ملک بھی ہے جہاں آنے والے سیاح کو اوسط 987 
		ڈالر خرچ کرنا پڑتے ہیں- آٹھویں نمبر پر موجود اس ملک میں سال 2013 میں 
		11.6ملین بین الاقوامی سیاح آئے-
 | 
	
		|  | 
	
		| ڈنمارک:
 مہنگے ترین ممالک کی اس فہرست میں ساتویں پوزیشن ڈنمارک کی ہے- یہاں آنے 
		والے سیاح کو ملک میں اوسط 811 ڈالر کے اخراجات برداشت کرنے پڑتے ہیں- سال 
		2013 میں یہاں آنے والے بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد 8.6 ملین تھی-
 | 
	
		|  | 
	
		| اسرائیل:
 فہرست میں چھٹا مہنگا ترین ملک اسرائیل ہے جہاں آنے والے سیاح کو 1912 
		امریکی ڈالر کے اخراجات کرنا پڑتے ہیں- سال 2013 میں اس ملک کا رخ کرنے 
		والے بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد 3 ملین تھی-
 | 
	
		|  | 
	
		| ناروے:
 ناروے بھی سیاحوں کے درمیان ایک مقبول ترین ملک ہے لیکن مہنگا ترین بھی ہے- 
		پانچویں پوزیشن پر موجود اس ملک میں آنے والے سیاح کو اوسط 1199 امریکی 
		ڈالر کے اخراجات برداشت کرنا پڑتے ہیں- سال 2013 میں یہاں آنے والے بین 
		الاقوامی سیاحوں کی تعداد 4.7 ملین تھی-
 | 
	
		|  | 
	
		| آسٹریلیا:
 سیاحت کے لیے دنیا کا چوتھا مہنگا ترین ملک آسٹریلیا ہے- اس ملک کا رخ کرنے 
		والے سیاح کو اوسط 4897 امریکی ڈالر کے اخراجات کرنے پڑتے ہیں- سال 2013 
		میں یہاں آنے والے بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد 6.4 ملین تھی-
 | 
	
		|  | 
	
		| فرانس:
 فرانس اس فہرست میں تیسرے نمبر پر براجمان ہے اور یہاں آنے والے سیاح کو 
		اوسط 669 ڈالر کے اخراجات برداشت کرنے پڑتے ہیں-سال 2013 میں 84.7 ملین بین 
		الاقوامی سیاحوں نے اس ملک کا رخ کیا-
 | 
	
		|  | 
	
		| برطانیہ:
 مہنگے ترین ممالک کی فہرست میں موجود دوسرا نمبر برطانیہ کا ہے- برطانیہ 
		آنے والے سیاح کو اوسط 1316 امریکی ڈالر کے اخراجات برداشت کرنے پڑتے ہیں- 
		سال 2013 میں یہاں آنے والے بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد 31.2 ملین تھی-
 | 
	
		|  | 
	
		| سوئٹرز لینڈ:
 سوئٹرز لینڈ کو سیاحت کے حوالے سے دنیا کا مہنگا ترین ملک قرار دیا گیا ہے 
		جہاں آنے والے ایک سیاح کے اوسط 1882 امریکی ڈالر مختلف اخراجات کی مد میں 
		خرچ ہوجاتے ہیں- سال 2013 میں اس ملک کا رخ کرنے والے سیاحوں کی تعداد 9 
		ملین تھی-
 | 
	
		|  |