تیز رفتار طیارہ٬ 7 گھنٹے کا سفر 1 گھنٹے میں

مسافر طیارے بنانے والی کمپنی ایئر بس ہائپر سونک جلد ہی ایک ایسا طیارہ متعارف کروانے جارہی ہے جو سات گھنٹے کا طویل سفر صرف ایک گھنٹے میں طے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہوگا- ایئر بس ہائپر سونک اس طیارے کی تیاری کے لیے پیٹنٹ حاصل کرنے میں بھی کامیاب ہوچکی ہے-
 

image


کونکورڈ دوم نامی اس جہاز میں مختلف طرز کے انجن نصب ہوں گے اور ان انجنوں کو توانائی جہاز میں ذخیرہ کی گئی ہائیڈروجن سے حاصل ہوگی- اس جہاز کی رفتار آواز کی رفتار سے چار گنا زائد ہوگی-

یہ نیا طیارہ خلائی جہاز کی مانند عمودی سمت میں پرواز کرے گا جبکہ طیارے میں ٹیک آف کے لیے دو ٹربو جیٹس اور عقبی حصے میں ایک راکٹ موٹر نصب ہوگی جو کہ جہاز کو ایک لاکھ فٹ کی بلندی تک لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہوگی۔

مطلوبہ بلندی پر پہنچ کر جہاز میں نصب ریم جیٹس استعمال کیے جائیں گے جسے جہاز رفتار ماک 4.5 تک جا پہنچے گی-ریم جیٹس عام طور پر میزائلوں میں استعمال کیے جاتے ہیں-
 

image

اس نئے طیارے میں صرف 20 مسافر ہی سوار ہوسکیں گے جن کے آرام دہ سفر کے لیے طیارے میں جھولا نما سیٹس نصب ہوں گی-
YOU MAY ALSO LIKE:

Last month, the US Patent and Trademark Office approved an application from Airbus' Marco Prampolini and Yohann Coraboeuf for an "ultra-rapid air vehicle and related method of aerial locomotion." In other words, Airbus just patented a hypersonic jet.