عالمی ریکارڈ یافتہ انوکھے مقامات

رواں برس گنیز ورلڈ ریکارڈز کے قیام کو 60 سال مکمل ہوگئے ہیں۔ برسوں سے گنیز کے تحت دنیا بھر میں لوگوں اور مقامات کے حیرت انگیز اور عجیب و غریب عالمی ریکارڈز کو ہر سال ایک نئے ایڈیشن میں پیش کیا جاتا ہے۔ ایسے ہی گنیز بک آف ورلڈ میں شامل کچھ جگہوں، ممالک اور دیگر کے بارے میں موجود معلومات سے آج ہم آپ کو آگاہ کر رہے ہیں جو ڈان کی رپورٹ سے اخذ شدہ ہیں۔
 

سب سے زیادہ پلیٹ فارمز کا حامل ریلوے اسٹیشن
نیویارک کا گرینڈ سینٹرل ٹرمینل نامی ریلوے اسٹیشن 1903 سے 1913 کے درمیان تعمیر ہوا جس میں 44 پلیٹ فارمز موجود ہیں۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق اوپری اور نچلی سیڑھیوں پر واقع 41 ٹریکس کے ساتھ ساتھ یہاں ایک خفیہ غیر استعمال شدہ پلیٹ فارم بھی موجود ہے جو والڈروف آسٹرویا کے نیچے واقع ہے۔

image


دنیا کی سب سے پتلی گلی
اس گلی میں گزرنا دبلے پتلے افراد کا ہی کام ہے موٹے افراد تو اس میں پھنس کر رہ جاتے ہیں کیونکہ اسے دنیا کی سب سے پتلی گلی کہا جاتا ہے جو محض 12.2 انچ چوڑی ہے۔ اس گلی کو4 1727 میں جرمنی کے روٹ لنگن نامی شہر میں بڑے پیمانے پر آتشزدگی کے بعد تعمیر کیا گیا تھا اور اب یہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ ہے۔

image


سرد ترین مقام
سربین گاﺅں اومائیاکون کو دنیا کا سرد ترین مقام مانا جاتا ہے۔ روس میں واقع اس گاﺅں میں سردیوں کے دوران اوسط درجہ حرارت منفی 55 ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے جبکہ یہاں سب سے کم درجہ حرارت 1933 میں ریکارڈ کیا گیا جو لگ بھگ منفی 68 سینٹی گریڈ تھا۔

image


سب سے قدیم نیشنل پارک
امریکا کا یلو اسٹون نیشنل پارک پہلا مقام تھا جسے سب سے پہلے ایک نیشنل پارک کا خطاب 1872 میں اس وقت کے امریکی صدر یولیسز ایس گرانٹ نے دیا۔ آج یہ پارک متعدد دنگ کردینے والی جگہیوں کا گھر ہے جن میں ملٹی کلر تالاب قابل ذکر ہیں۔

image


سب سے پرانا امیوزمنٹ پارک
ڈنمارک کا باککین نامی یہ امیوزمنٹ پارک کلامپینبورگ میں واقع ہے جسے 1583 میں کھولا گیا تھا اور یہ اب بھی کام کررہا ہے۔ اس پارک میں ڈیڑھ سو سے زائد لوگوں کی دلچسپی کے جھولے اور دیگر اشیاء موجود ہیں جن میں دنیا کی سب سے قدیم رولرز کوسٹرز میں سے ایک قابل ذکر ہے جو یہاں 1932 سے موجود ہے۔

image


دنیا کا سب سے چھوٹا ملک
ریاست ویٹیکن سٹی کو ایک خودمختار ملک سمجھا جاتا ہے اور اسے دنیا کی سب سے چھوٹا ملک کا عالمی ریکارڈ حاصل ہے جو 0.17 اسکوائر میل کے رقبے میں پھیلا ہوا ہے۔

image


غار میں بنا سب سے بڑا قلعہ
پریڈجاما کیسل یورپی ملک سلوانیہ میں واقع ہے جو ایک غاروں کے سلسلے کے دہانے پر تعمیر کیا گیا ہے، 13 ویں صدی کے اس قلعے کو 400 فٹ اونچائی پر تعمیر کیا گیا تھا اور یہ دنیا بھر کے سیاحوں کو اپنی جانب کھینچتا ہے۔

image


سب سے متحرک آتش فشاں
ہوائی کا کیلایو نامی آتش فشاں 1983 سے مسلسل لاوا اگل رہا ہے۔ اس کے مسلسل لاوا اگلنے کے عمل نے اسے ہوائی آنے والے سیاحوں کے لیے لازمی گھومنے کی جگہ بنا دی ہے۔

image

سیاحت پر سب سے زیادہ رقم خرچ کرنے والا ملک
چین نے 2012 میں سیاحت کے شعبے میں ریکارڈ 102 ارب ڈالرز خرچ کیے جبکہ جرمنی نے اسی سال 83.8 ارب اور امریکا نے 83.5 ارب ڈالرز کا خرچہ کیا۔

image

سب سے بڑا نیشنل پارک
گرین لینڈ کا نارتھ ایسٹ نیشنل پارک دنیا کا سب سے بڑا نیشنل پارک ہے جو 3 لاکھ 75 ہزار 290 اسکوائر میل کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور دنیا میں بمشکل ہی کوئی شخص ایسا ہوگا جس نے اس پارک کو پورا دیکھنے کا دعویٰ کیا ہو۔

image
YOU MAY ALSO LIKE:

This year marks the 60th anniversary of the Guinness World Records. For years, the company has showcased amazing and quirky records set by people and places from around the world. From the world's oldest restaurant, which dates back to 1725, to the highest outdoor elevator, where you'll ascend 1070 feet (326 metres) over the mountains, here are 20 fascinating Guinness World Records set by cities, countries, and states around the world.