کچھ وہ ہیں کہ اسی کے بعض سے منکر ہیں

سورہ الرعد - ١٣ - ---------- آیات # ٣٢ تا ٣٧
اور بیشک تم سے اگلے رسولوں سے بھی ہنسی کی گئی تو میں نے کافروں کو کچھ دنوں ڈھیل دی پھر انھیں پکڑا تو میرا عذاب کیسا تھا - تو کیا وہ ہر جان پر اسکے اعمال کی نگہداشت رکھتا ہے اور وہ الله کے شریک ٹہراتے ہیں تم فرماؤ ان کا نام تو لو یا اسے وہ بتاتے ہو جو اسکے علم میں ساری زمین میں نہیں یا یونہی اوپری بات بلکہ کافروں کی نگاہ میں ان کا فریب اچھا ٹہرا ہے اور راہ سے روکے گئے اور جسے الله گمراہ کرے اسے کوئی ہدایت کرنے والا نہیں - انھیں دنیا کے جیتے جی عذاب ہوگا اور بیشک آخرت کا عذاب سب سے سخت ہے اور انھیں الله سے بچانے والا کوئی نہیں - احوال اس جنت کا کہ ڈر والوں کے لیے جس کا وعدہ ہے اسکے نیچے نہریں بہتی ہیں اسکے میوے ہمیشہ اور اسکا سایہ ڈر والوں کا تو یہ انجام ہے اور کافروں کا انجام آگ - اور جن کو ہم نے کتاب دی وہ اس پر خوش ہوتے جو تمہاری طرف اترا اور ان گروہوں میں کچھ وہ ہیں کہ اسی کے بعض سے منکر ہیں تم فرماؤ مجھے تو یہی حکم ہے کہ الله کی بندگی کروں اور اسکا شریک نہ ٹھراؤں میں اسی کی طرف بلاتا ہوں اور اسی کی طرف مجھے پھرنا - اور اسی طرح ہم نے اسے عربی فیصلہ اتارا اور اے سننے والے اگر تو ان کی خواہشوں پر چلے گا بعد اسکے کہ تجھے علم آ چکا تو الله کے آگے نہ تیرا کوئی حمایتی ہوگا نہ بچانے والا
Mohsin Khan
About the Author: Mohsin Khan Read More Articles by Mohsin Khan: 115 Articles with 115903 views nothing special .. View More