کھانے سے قبل پانی پینے سے موٹاپا دور

موٹاپا اس وقت صحت کی دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ ہے اور ماہرین اسے بیماریوں کی ماں قرار دیتے ہیں- موٹاپے کے شکار افراد اس مشکل سے نکلنے کے لیے ہر طرح تدبیر کرتے ہیں- لیکن اب اس کا حل ماہرین نے پانی پینے میں ڈھونڈ نکالا ہے-

برمنگھم یونیورسٹی میں ہونے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق اگر موٹاپے کے شکار افراد کھانا کھانے سے قبل پانی پی لیں تو وہ اپنا وزن کم کر سکتے ہیں-
 

image


ماہرین کا کہنا ہے کہ کھانا کھانے سے صرف آدھا گھنٹہ قبل پانی پیا جائے تو یہ آپ کا وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے-

ماہرین کے مطابق موٹاپے کے شکار افراد کھانے سے پہلے 2 گلاس پانی پی لیں تو یہ ان کے وزن میں کمی لانے کے لیے بہتر ہے-

ماہرین اس کی وجہ کچھ یوں بیان کرتے ہیں کہ جب آپ کا پیٹ پانی سے بھر جاتا ہے تو آپ مزید کھانے کی خواہش رکھتے ہوئے بھی کھانا نہیں کھا پاتے اور اس طرح آپ کے وزن میں اضافہ بھی نہیں ہوتا-

ماہرین نے تحقیق کے دوران ایسے زیادہ وزن کے حامل افراد کا 12 ہفتوں تک جائزہ لیا جنہیں روزانہ کھانے سے قبل دو گلاس پانی پلایا جاتا تھا اور اس تحقیق کا سامنے آنے والے نتیجہ انتہائی حیران کن تھا- ان افراد کے وزن میں صرف 12 ہفتوں میں 4.3 کلو گرام کی کمی واقع ہوگئی تھی-

ماہرین نے ان 12 ہفتوں کے لیے آدھے شرکا کو کھانے سے قبل پانی پینے کے لیے کہا جبکہ باقی نصف کو صرف یہ کہا گیا کہ وہ صرف ایسا محسوس کریں کہ ان کا پیٹ بھرا ہوا اور یہی سوچتے ہوئے وہ کم کھائیں-
 

image

ماہرین نے اس تحقیق کے نتیجے میں دیکھا کہ جن افراد نے کھانے سے آدھا گھنٹہ قبل پانی پیا تھا ان کا وزن 4.3 کلوگرام کم ہوگیا جبکہ باقی نصف افراد کے وزن میں صرف 0.8 کلو گرام وزن کی کمی واقع ہوئی-

تحقیق کے دوران ماہرین کی جانب سے شرکاء کو صرف سادہ پانی پینے کی اجازت تھی اور دیگر مشروبات کا استعمال سختی سے منع تھا-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Drinking 16 ounces before meals leads to more weight loss, a new study shows. Chug a couple glasses of water before eating a meal, and you may eat less without even trying. Those are the results from a new study published in the journal Obesity, in which researchers rounded up obese adults to see if drinking water before eating could help them shed pounds.