عام طور پر لوگ ایسی جگہ پر رہائش اختیار کرنے کو ترجیح
دیتے ہیں جہاں سے انسان کی رسائی ہر شے اور ہر مقام تک ممکن ہو اور یہ
رہائش عموماً شہر کے وسط میں ہوتی ہے- لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں
کچھ شہر ایسے بھی ہیں جو کہ بلند و بالا اور خطرناک چٹانوں کے کنارے پر
آباد ہیں٬ اگرچہ ان شہروں سے آمد و رفت مشکل نہیں ہے لیکن بلندی کے باعث
زیادہ آسان بھی نہیں ہے-
|
Meteora
یہ یونان کا ایک شہر ہے جس کے نام کا مطلب “ آسمان کے وسط میں “ ہے- یہ شہر
اپنے نام ہی کی طرح بلند ترین چٹانوں کے کنارے پر آباد ہے جس میں 6 یونانی
خانقاہیں بھی شامل ہیں- یہ خانقاہیں آج بھی اپنی خدمات سرانجام دی رہی ہیں
اور سیاحوں کی ایک بڑی تعداد انہیں دیکھنے کے لیے آتی ہے- |
|
Rhonda
اسپین کا یہ شہر انتہائی گہری کھائی کے کنارے پر آباد ہے- یہ شہر رومیوں نے
آباد کیا تھا اور اس وقت یہاں کی آبادی 35 ہزار افراد پر مشتمل ہے- یہ شہر
اسپین کی قدیم ترین عمارات کا گھر بھی ہے-
|
|
Castellfollit De La Roca
یہ اسپین کا ایک اور شہر ہے جس کی رہائشی بھی چٹانوں کے کنارے پر آباد ہونا
پسند کرتے ہیں- یہ شہر اسپین کے شمال مشرقی حصے میں واقع ہے- اور
فوٹوگرافروں کے نزدیک فوٹوگرافی لیے ایک بہترین مقام کا درجہ رکھتا ہے-
|
|
Bonifacio
فرانس کے اس شہر کے رہائشی نہ صرف بلند و بالا چٹان کے کنارے پر رہتے ہیں
بلکہ ساحلِ سمندر کے کنارے پر بھی آباد ہیں- لیکن یہ سب کچھ وقت کی ہی بات
ہے کیونکہ سمندر کا پانی ان چٹانوں کو آہتسہ آہستہ کھوکھلا کر رہا ہے اور
ممکن ہے کہ جلد ہی یہ شہر اپنا وجود برقرار نہ رکھ سکے-
|
|
Pitigliano
یہ اٹلی کا ایک چھوٹا سا قصبہ ہے جو کہ ٹوفا نامی چٹان کے کنارے پر آباد ہے-
اس قصبے میں 4 ہزار افراد آباد ہیں جن کی اکثریت یہودیوں پر مشتمل ہے-
|
|
Manarola
یہ بھی اٹلی کا ہی ایک اور خوبصورت اور چھوٹا سا قصبہ ہے- لیکن چٹانوں کے
کنارے پر آباد اس قصبے کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ سیاحوں کی ایک بڑی تعداد
روزانہ سحر انگیز نظاروں کے لیے یہاں کا رخ کرتی ہے- اس قصبے کی مقامی شراب
انتہائی مقبول ہے جسے Sciacchetra کہا جاتا ہے-
|
|
Socotra Island
یمن کے اس جزیرے پر نہ صرف لوگ خطرناک چٹان کے کنارے پر آباد ہیں بلکہ یہ
جنگلی حیات بھی پائی جاتی ہے- یہ جانور بھی عجیب و غریب اور یہاں کی سیر
کرنے والوں کو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جیسے وہ کسی دوسرے سیارے پر آگئے ہیں-
|
|
Santorini
یونان کا یہ حسین و جمیل جزیرہ سیاحت کے حوالے سے ایک مقبول ترین مقام ہے-
یہاں تعمیر کی جانے والی زیادہ تر عمارات چٹانوں کے کنارے پر واقع ہیں جہاں
سے سمندر کا خوبصورت نظارہ کیا جاسکتا ہے-
|
|
Rocamandour
فرانس کا یہ مقام کھائی کے اوپر واقع ہے جہاں سے نیچے بہنے والے دریا
Dordogne کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا- تاہم اس جگہ کی بلندی
اتنی زیادہ ہے کہ نیچے جانب دیکھنے سے بھی خوف محسوس ہوتا ہے- |
|