جنگ عظیم دوئم کا گمشدہ ٹینکر دریافت

ہوائی کے سمندر سے تحقیق کاروں نے امریکی نیوی کا ایک ایسا بہت بڑا ٹینکر دریافت کیا ہے جو گزشتہ 60 سالوں سے گمشدہ تھا- یہ بحری جہاز سمندر کی 80 فٹ کی گہرائی سے دریافت کیا گیا ہے- 523 فٹ لمبے اس بحری جہاز کو تین غوطہ خوروں نے 3 اگست کو ہوائی کے ساحلوں سے دریافت کیا ہے-
 

image


یہ بحری جہاز 1957 میں گوام سے سیٹل جاتے ہوئے سمندر میں ڈوب گیا تھا- اس وقت جہاز پر موجود تمام عملے کو بچا لیا گیا تھا لیکن بحری جہاز کو ڈوبنے سے نہ بچایا جاسکا-
 

image

اس امریکی نیول ٹینکر کو Mission San Miguel کہا جاتا تھا اور یہ جہاز جنگِ عظیم دوئم اور کوریا سے ہونے والی جنگ کے دوران ملٹری مشینوں کو تیل پہنچانے کی خدمات سرانجام دیتا تھا-
 

image

سمندر سے متعلق ثقافتی ورثہ کوآرڈینیر Kelly Keogh کا کہنا ہے کہ “ یقیناً یہ بحری جہاز دوسری جنگِ عظیم کا کوئی مسحور کن حصہ نہیں تھا لیکن پھر بھی اس جہاز کا ایک اہم کردار ضرور تھا“-
YOU MAY ALSO LIKE:

Researchers made a surprising find when diving in the waters off Hawaii: a large US naval tanker that had been sitting unseen in 80 feet of water for nearly 60 years.