کہتے ہیں نیند تو سولی پر بھی آجاتی ہے لیکن یہاں تو
معاملہ خدانخواستہ سولی تک پہنچا ہی نہیں اور بچے ایسی انوکھی جگہ یا ایسے
منفرد طریقے سے سوئے کہ جیسے انہیں کسی اور چیز کی نہیں بلکہ صرف نیند کی
ہی ضرورت تھی- آئیے بچوں کے عجیب وغریب طریقوں سے سونے کی ایسی ہی چند
مضحکہ خیز تصاویر آپ کو دکھاتے ہیں-
|
|
ناشتے کی میز پر سوتی محترمہ جنہوں نے ڈبل روٹی کو ہی اپنا تکیہ بنا لیا-
|
|
ایک جانب ٹی وی سے بہتر بستر کوئی نہیں تو دوسری جانب ٹرالی ہے جو سوتے
سوتے ہی ایک سے دوسری جگہ پہنچا دے گی-
|
|
رات کے کھانے کے بعد سونا تھا لیکن موصوف تو رات کے کھانے کے درمیان ہی
سوگئے-
|
|
یہاں تو محترمہ نوڈلز کو کھاتے کھاتے ہی سو گئیں-
|
|
شاید ان کے لیے اس سے زیادہ آرام دہ اور پرسکون مقام کوئی اور نہیں تھا-
|
|
ان دونوں نے تو یقیناً وقت برباد ہونے نہیں دیا اور جہاں تھے وہیں سو گئے-
|
|
یہ تو صوفے پر چڑھ ہی نہیں پائیں اور درمیان میں ہی نیند کی وادیوں میں گم
ہوگئیں-
|
|
انہیں تو شاید کچھ زیادہ ہی نیند آتی ہے جو گھر کی سیڑھیاں چڑھنے کے دوران
ہی سو گئیں- |