دنیا میں متعدد افراد ایسے موجود ہیں جو کہ نایاب اور
تاریخی تصاویر میں دلچسپی رکھتے ہیں کیونکہ یہ تصاویر انسان کے ماضی کو
دنیا کی چمک دمک میں کھونے نہیں دیتیں- آج بھی دنیا میں کئی ایسی نایاب اور
تاریخی تصاویر محفوظ ہیں جو کئی دہائیوں قبل کھینچی گئیں- ان تصاویر میں
تیزی سے بدل جانے والی دنیا کے نایاب ماضی کی جھلکیاں دیکھی جاسکتی ہیں-
|
|
یہ اس واحد آدمی کی تصویر ہے جس نے نازی انداز میں سیلوٹ کرنے سے انکار
کردیا تھا- یہ تصویر 1936 میں کھینچی گئی تھی-
|
|
یہ تصویر بھی 1936 میں کھینچی گئی تھی اور یہ امریکی ریاستوں میں سب سے
عوامی مقامات پر دی جانے والی پھانسیوں میں سے سب سے آخری پھانسی کی تصویر
ہے-
|
|
یہ بارسلونا کا ایک مقبول ترین فٹبال اسٹیڈیم ہے جسے Camp Nou کے نام سے
جانا جاتا ہے اور اس اسٹیڈیم کی یہ یادگار تصویر 1925 میں کھینچی گئی تھی-
|
|
1923 میں کھینچی جانے والی اس یادگار تصویر میں ایک امریکی جوڑا زپ لائن کے
ذریعے ایک مقام سے دوسرے مقام کی جانب سفر کر رہا ہے-
|
|
اپنے وقت کے مشہور امریکی گلوکار ایلوس پریسلے فوج کے ملازم بھی تھے- ایلوس
کی یہ تصویر 1958 میں کھینچی گئی-
|
|
ڈزنی لینڈ کے ملازمین کا کیفے ٹیریا٬ 1961 میں لی گئی تصویر-
|
|
تقریباً ایک صدی پرانی اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تیراکی کے لیے
خواتین کیسے ماسک استعمال کیا کرتی تھیں- یہ تصویر 1920 میں کھینچی گئی تھی-
|
|
تسمانیہ کا وہ ٹائیگر جس کی نسل کا اب خاتمہ ہوچکا ہے- یہ تسمانیہ کے سب سے
آخری ٹائیگر کی تصویر ہے جو کہ 1933 میں کھینچی گئی-
|
|
ایڈولف ہٹلر کی ایک نایاب تصویر جس میں وہ تقریر کی مشق کر رہے ہیں- یہ
تصویر 1925 میں کھینچی گئی تھی-
|
|
1939 میں مشہور سائنسدان البرٹ آئن اسٹائن کی ایک یادگار
تصویر جس میں وہ اپنے ایک دوست David Rothman کے ساتھ ساحلِ سمندر کے کنارے
پر بیٹھے ہیں-
|
|
انگلینڈ میں سب سے پہلے کمپیوٹر کو آپریٹ کیا جارہا ہے-
یہ تصویر 1950 میں کھینچی گئی تھی-
|
|
لاکھوں بھینسوں کی کھوپڑیوں کا مینار جن کا شکار اس وقت
کیا جارہا تھا جب وہ خاتمے کے قریب تھے- یہ تصویر 1870 میں کھینچی گئی تھی-
|
|
1937 میں نیو جرسی کے علاقے Lakehurst میں ہونے والا
Hindenburg حادثے کا ایک منظر-
|
|
ایک یتیم لڑکا نئے جوتے ملنے پر خوشی کا اظہار کر رہا ہے-
یہ تصویر ویانا کی جنگ کے بعد 1946 میں کھینچی گئی-
|