بے شک دنیا میں کوئی بھی ایسا شخص نہیں ہوگا جو جیل جانا
چاہے گا یا پھر اپنی زندگی کا ایک بڑا حصہ کسی قید خانے میں گزارنا چاہے گا
لیکن جرائم پیشہ افراد کی تربیت کے لیے انہیں جیل بھیجنا انتہائی ضروری
ہوتا ہے- مگر دنیا بھر میں کچھ ایسی جیلیں بھی موجود ہیں جہاں ملنے والی
سہولیات کے بعد شاید ہی کوئی قیدی ہو جو جیل سے آزادی چاہے- ان جیلوں میں
قیدیوں کو بعض اوقات ایسی پرتعیش سہولیات بھی میسر آتی ہیں جو انہیں معاشرے
کا ایک بہترین شہری بننے کے بارے میں سوچنے پر مجبور کردیتی ہیں-
|
|
Canto Grande نامی یہ جیل پیرو میں واقع ہے اس جیل کو “Shining Path” کے
طور پر بھی جانا جاتا ہے- اس جیل کی سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ یہاں کا تمام
نظام قیدی خود چلاتے ہیں- یہ قیدی ہی یہاں کا شیڈول اور قوانین تخلیق کرتے
ہیں اور پھر ان پر عمل بھی کرتے ہیں-
|
|
یہ جیل انگلیںڈ کے علاقے مانچسٹر میں واقع ہے اور اسے HM Prison Forest
Bank کے نام سے پکارا جاتا ہے- اس جیل میں موجود قیدیوں کو انتہائی پرتعیش
کھانے فراہم کیے جاتے ہیں- قیدیوں کے لیے 100 سے زائد ڈشیں تیار کی جاتی
ہیں جس میں سے وہ اپنی پسند کا کھانا منتخب کرتے ہیں-
|
|
یہ عجیب و غریب ڈیزائن کی حامل جیل امریکی ریاست لوا میں قائم تھی- لیکن
اسے 1969 میں بند کر دیا گیا- یہ جیل اپنے اس ڈیزائن کی وجہ سے آج بھی جانی
جاتی ہے- اس منفرد ڈیزائن کی بدولت صرف چند اہلکاروں کی صورت میں بھی زیادہ
سے زیادہ سیکورٹی ممکن تھی-
|
|
Otago Corrections Facility نامی اس جیل کو ملٹن ہلٹن کے نام سے بھی جانا
جاتا ہے- یہ جیل نیوزی لینڈ کے علاقے ملٹن میں واقع ہے- اس جیل کی آسائشیں
دیکھ کر کسی ہوٹل کا گمان ہوتا ہے- یہاں قیدیوں کے لیے اعلیٰ سہولیات سے
آراستہ کمرے٬ رگبی کورٹ اور سردیوں کے گرم فرش تک موجود ہے-
|
|
یہ بولیویا کی ایک کمیونٹی جیل ہے جسے San Pedro کے نام سے جانا جاتا ہے-
یہاں رہنماؤں اور مکمل خاندانوں تک کو رکھا جاتا ہے-
|
|
ناروے کی اس Halden نامی جیل کو دنیا کی سب سے نرم رویے کی حامل جیل سمجھا
جاتا ہے- اس جیل میں ایک بہترین لائبریری موجود ہے جبکہ قیدیوں کے کمروں کی
تزئین و آرائش بھی اعلیٰ اور نفیس انداز میں کی گئی ہے- یہ جیل بھی کسی
پرتعیش ہوٹل سے کم معلوم نہیں ہوتی-
|
|
آسٹریا کے علاقے سٹیریا میں واقع جسٹس سینٹر لیوبن نامی اس جیل کو دنیا کی
سب سے پرتعیش جیلوں میں سے ایک قرار دیا جاتا ہے- یہاں قیدیوں کو ذاتی باتھ
روم اور کچن تک فراہم کیے جاتے ہیں-
|
|
Aranjuez نامی یہ قید خانہ اسپین میں واقع ہے اور اسے ایک منفرد جیل قرار
دیا جاتا ہے- یہاں ایسے قیدیوں کے کمرے کھلونوں سے بھرپور ہوتے ہیں جو
والدین ہونے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں- دورانِ قید ان والدین قیدیوں کے ساتھ
ان کے بچوں کو بھی رکھا جاتا ہے-
|
|
وینزویلا کی یہ جیل کسی کلب سے کم نہیں-San Antonio نامی اس جیل میں جہاں
ایک طرف خاندانوں کو آنے کی اجازت حاصل ہے وہی دوسری جانب یہاں ڈانس کی
پارٹیاں کی منعقد کی جاتی ہیں جبکہ مہمانوں کی آمد کا سلسلہ رات گئے تک
جاری رہتا ہے- سب سے انوکھی بات یہ ہے کہ یہ marijuana نامی نشہ آزادانہ
دستیاب ہوتا ہے-
|
|
Fortezza Medicea نامی یہ جیل اٹلی میں واقع ہے جہاں 150
قیدی رکھے گئے ہیں- یہ جیل دراصل ایک ریسٹورنٹ بھی ہے جہاں آنے والے گاہکوں
کے لیے قیدی اطالوی کھانے تیار کرتے ہیں-
|