امام اعظم ابوحنیفہ علماء وفقہا ء کی نگاہ میں

حضرت داتا علی ہجویری فرماتے ہیں کہ میں دمشق میں حضرت بلال رضی اللہ عنہ کے مزار کے پاس سویا ہوا تھا میں نے خواب میں دیکھا کہ میں مکہ معظمہ میں ہوں پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم باب بنو شیبہ سے اس حال میں تشریف لائے کہ آپ اپنی بغل میں ایک بوڑھے کو اس طرح اٹھائے ہوئے ہیں کہ جس طرح لوگ شفقت سے بچوں کو اٹھاتے ہیں میں دوڑ کر آگے بڑھا اور آپ کے قدموں کو بوسہ دیا میں حیران تھا کہ وہ شخص کون ہے اور ان کا یہ حال کیسا ہے پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے خیال پر آگاہ ہو کر فرمانے لگے

ایں امام تو واہل دیارتست

یہ تیرا اور تیرے شہر والوں کا امام ہے یعنی امام اعظم ابو حنیفہ ہیں

حضرت اسماعیل بن اورجاء نے فرمایا کہ میں نے خواب میں امام محمد کو دیکھا تو میں نے پوچھا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کے ساتھ کیا معاملہ کیا ہے فرمایا کہ اس نے مجھ کو بخش دیا ہے اور فرمایا اگر میں قیامت والے دن تجھے عذاب میں مبتلا کرنے کا ارادہ کرتا تو تجھے علم دین نہ دیتا پھر پوچھا کہ امام ابو یوسف کا کیا حال ہے فرمایا کہ وہ دو درجے بلند ہیں پھر پوچھا کہ امام اعظم ابو حنیفہ کا کیا حال ہے فرمایا

ھیھات ذاک فی اعلیٰ علیین کیف وقد صلی الفجر بوضو العشاء اربعین سنت و حج خمسا و خمسین حجت ورای ربہ فی المنام مائت مرت

یعنی آھا وہ تو اعلی ٰ علیین میں ہیں انہوں نے چالیس سال عشاء کے وضو سے فجر کی نماز اداء کی اور ٥٥ حج ادا کیے اور ایک سو مرتبہ اللہ تعالیٰ کی زیارت کی اور فرماتے ہیں کہ ایک رات امام صحب نے کعبہ کے اندر دو رکعت نوافل میں پورا قرآن مجید ختم کیا

(جاری ہے)
MUHAMMAD BURHAN UL HAQ
About the Author: MUHAMMAD BURHAN UL HAQ Read More Articles by MUHAMMAD BURHAN UL HAQ: 164 Articles with 275514 views اعتراف ادب ایوارڈ 2022
گولڈ میڈل
فروغ ادب ایوارڈ 2021
اکادمی ادبیات للاطفال کے زیر اہتمام ایٹرنیشنل کانفرنس میں
2020 ادب اطفال ایوارڈ
2021ادب ا
.. View More