خوارج:-
صیغہ جمع مکسر اسم فاعل نکلنے والے خوارج کا واحد خارج ہے اور خارج کا معنی
ہوتا ہے نکلنے والا اور خارج کا مادہ خروج ہے جبکہ خروج کا معنی ہے نکلنا
جن بد قسمت اور بد نصیب لوگوں نے حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کے خلاف
بغاوت کی وہ بد نصیب خوارج کہلاتے ہیں خارجی حضرت علی کے لشکر میں داخل تھے
اور آپ ہی کے سپاہی تھے اپنی بد نصیبی کی وجہ سے آپ کے ان سپاہیوں نے آپ ہی
پر کفر اور شرک کا فتویٰ لگایا اور خارجی کہلائے
تنازع:-
مفسرین کرام فرماتے ہیں کہ باہمی اختلاف کی مجموعی طور پر ٣ اقسام ہیں
١:-اگر فریقین کے درمیان اختلاف رائے ہو فریقین کی رائے درست ہو تو اسے
اختلاف کہا جاتا ہے مثلاً حضرت یوسف کے بھائیوں کا حضرت یوسف سے
اختلاف یا پھر سیدہ ہاجرہ کا سیدہ سارہ سے اختلاف ۔
٢:-اگر فریقین کے درمیان ذاتی عداوت ہٹ دھرمی اور ضد کی بناء پر جھگڑا ہو
تو اسے فساد کہا جاتا ہے مثلاً بالعموم قتل وغارت وغیرہ وغیرہ
٣:-اگر مذہب کی بناء پر جھگڑا ہو جنگ ہو تو اسے جہاد کہا جاتا ہے
مثلاً مسلمان کا ہندو سے جھگڑا
(جاری ہے) |