لیوس کی ساؤتھ اسٹریٹ پر موجود ایک گھر کی بحالی کے دوران
ایک ایسی گیند دریافت ہوئی ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ
دنیا کی قدیم ترین کرکٹ گیند ہے- تاہم دریافت ہونے والی گیند کا چمڑہ کے
حالت کچھ زیادہ ٹھیک نہیں ہے جبکہ اس کی سلائیاں بھی خراب ہیں-
|
|
یہ گیند Sussex کرکٹ میوزیم میں رکھ دی گئی ہے- اس گیند کے ساتھ تین جوتے
بھی دریافت کیے گئے ہیں جن کی تاریخ 1760 سے 1770 کے درمیان کی ہے-
خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ گیند بھی اتنی ہی پرانی ہے جتنے کہ یہ تیوں
جوتے ہیں-
کرکٹ کی تاریخ 16ویں صدی سے جا ملتی ہے جبکہ Sussex پہلا کاؤنٹی کلب تھا جو
کہ 1839 میں وجود میں آیا تھا-
|
|
کرکٹ مؤرخ Nicholas Sharp کا کہنا ہے کہ “ ممکن ہے کہ یہ گیند کسی موچی نے
تیار کی ہو- کرکٹ گیندوں کو درست انداز میں تیار کیے جانے کا آغاز 1750 سے
1760 کے درمیان ہوا لیکن یہ انتہائی مہنگی ہوتی تھیں- اور اس وقت صرف یہ
امیر لوگوں کا ہی کھیل ہوا کرتا تھا“-
|