پاکستانی کرکٹر مشہور ہونے سے قبل کیا تھے؟

پاکستان کرکٹ کی دیوانی قوم کی سرزمین ہے اور اس ملک میں بےپناہ ٹیلنٹ موجود ہے جسے بعض اوقات درست رہنمائی ملتی ہے تو گلی محلوں سے نکل کر بین الاقوامی سطح تک جاپہنچتا ہے- پاکستان کرکٹ ٹیم کے بعض مایہ ناز کھلاڑیوں نے اپنا کیریر بنانے اور کامیابیاں حاصل کرنے سے قبل بہت سخت حالات کا سامنا کیا ہے- چند کھلاڑیوں نے مزدوریاں کیں اور اپنی منزل تک پہنچے جبکہ بعض نے قابلِ ذکر اداروں میں ملازمت کے ساتھ ساتھ اپنے شوق کو بھی پورا کیا اور دنیا بھر میں اپنا اور پاکستان کا نام روشن کیا- ایسے ہی چند عظیم کھلاڑیوں کا ذکر آج ہمارے اس آرٹیکل میں موجود ہے-
 

محمد یوسف
محمد یوسف کو قبولِ اسلام سے قبل یوسف یوحنا کے نام سے جانا جاتا تھا- محمد یوسف کا تعلق ایک ایسے خاندان سے ہے جس کا سربراہ ریلوے کا ملازم تھا- غریب خاندان سے تعلق رکھنے والے محمد یوسف ریلوے کالونی میں ہی رہائش پذیر تھے- جب وہ لاہور میں ایک درزی کی دکان میں کام کرتے تھے تو اس وقت 1990 میں ان کو ایک مقامی میچ کے لیے منتخب کیا گیا- محمد یوسف نے اپنے پہلے مقامی میچ میں سنچری اسکور کی- بعد میں یوسف پاکستان کے بہترین بلے باز کے طور پر ابھر کر سامنے آئے-

image


سرفراز احمد
پاکستان کے بین الاقوامی ایک روزہ میچوں کے کپتان سرفراز احمد پیشے کے اعتبار سے ایک انجنئیر ہیں- سرفراز نے کراچی کی داؤد یونیورسٹی آف انجنئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سے الیکٹرونکس میں گریجویشن کر رکھی ہے- سرفراز نے کرکٹ شائقین کو پہلی مرتبہ اس وقت اپنی جانب متوجہ کیا جب وہ 2006 میں انڈر 19 کے کپتان تھے- 2007 میں انہیں بین الاقوامی ایک روزہ میچوں کے لیے وکٹ کیپر کے طور پر منتخب کیا گیا-

image


محمد عرفان
محمد عرفان اس وقت سب سے طویل القامت کھلاڑی ہیں- ان کا قد 7 فٹ 1 انچ ہے- پاکستان کرکٹ ٹیم جوائن کرنے سے قبل محمد عرفان پی وی سی فیکٹری کے لیے کام کیا کرتے تھے- ان کی پیدائش ایک غریب فیملی ہوئی اور یہ ایک چھوٹے سے قصبے گگو منڈی میں رہا کرتے تھے- مزدور طبقے کے خاندان سے تعلق رکھنے والے محمد عرفان نے ورلڈ کلاس کرکٹ تک پہنچنے کے لیے بے انتہا محنت کی ہے-

image


انور علی
پاکستان کے آل راؤنڈر انور علی نے حال ہی میں سری لنکا کے خلاف ہونے والی سیریز میں قابلِ ذکر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے- انور علی کو اپنے خاندان کے ہمراہ انتہائی کم عمری میں سوات کے ایک گاؤں ذکا خیل سے کراچی کی جانب ہجرت کرنا پڑی- یہ گاؤں دہشت گردی کا شکار تھا- نوجوانی میں ہی انور علی نے اپنے والد کو کھو دیا تھا- اور بہت کم عمری میں انور علی نے اپنے خاندان کو سپورٹ کرنے کے لیے مزدوری کرنا شروع کردی- یہ ایک موزے بنانے والی فیکٹری میں کام کرتے تھے جہاں انہیں روزانہ 150 روپے اجرت ملتی تھی- انور علی کی خوش قسمتی تھی کہ وہ اپنی پہلی ہی کوشش میں مقامی کلب کے کوچ اعظم خان کی نظروں میں آگئے اور آج اس مقام پر ہیں-

image


جنید خان
پاکستان کے تیز رفتار باؤلر اور سپر اسٹار جنید خان کی سوشل میڈیا پر چند ایسی تصاویر موجود ہیں جس میں انہیں قالین فروخت کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے- تاہم ان تمام تصاویر کے حقیقی ہونے کا کوئی ثبوت موجود نہیں ہے اور یہ صرف ایک افواہ ہے- جنید خان کا خاندان تمباکو کے کاروبار کے حوالے سے جانا جاتا ہے- جنید خان صوابی سے ایف ایس سی کیا ہوا- حالیہ رپورٹس کے مطابق جنید خان کو کئی بین الاقوامی کلب کی جانب سے پیشکش ہوچکی ہے-

image


رمیز راجہ
کرکٹ کی دنیا کے عظیم کھلاڑی رمیز راجہ جو آج ایک مایہ ناز کمنٹیٹر بھی ہیں٬ بینک میں ملازم تھے- رمیز راجہ نے امریکن ایکسپریس نامی بینک کے لیے اپنی خدمات سرانجام دیں- ایم بی اے کرنے کے بعد یہ رمیز راجہ کی پہلی ملازمت تھی- رمیز راجہ نے لاہور کے ایچیسن کالج سے گریجویشن مکمل کیا اور اس کے بعد پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی- لیکن انہوں نے کرکٹ کو ہی اپنے لیے منتخب کیا-

image


وسیم راجہ
وسیم راجہ ایک اور پاکستانی کھلاڑی ہیں جنہوں نے پولیٹیکل سائنس میں ڈگری حاصل کی- وسیم نے پولیٹیکل سائنس میں ماسٹرز لاہور کے گورنمنٹ کالج سے کیا- یہ ایک اعلیٰ درجہ کے سول ملازم کے بیٹے اور سابقہ کھلاڑی رمیز راجہ کے بڑے بھائی تھے- وسیم راجہ نے 57 ٹیسٹ اور 54 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

A land of cricket crazy nation, Pakistan has been blessed with immense athletic talent that has, time and again, risen from streets to claim international fame. Most often than not, these stars have faced their fair share of hardships before they could think of achieving their dream career paths.