وہ پاکستانی گاؤں جہاں کوئی شخص بے روزگار نہیں

اسلام پور پاکستان کا وہ واحد گاؤں ہے جس کا کوئی شخص بھی بیروزگار نہیں ہے- یہ انوکھا گاؤں ضلع سوات میں واقع ہے- اس گاؤں کے تمام باسیوں کو آخر کیا روزگار میسر ہے جس سے وہ اپنی زندگی کی گاڑی کھینچ رہے ہیں؟ آئیے ہم بتاتے ہیں-

اسلام پور اپنی اعلیٰ کوالٹی کی چادروں اور شالوں کی وجہ سے دنیا بھر کے سرد علاقوں میں شہرت رکھتا ہے- یہ رنگ برنگی اور گرم شالیں اور چادریں بھیڑوں کی اون سے تیار کی جاتی ہیں-
 

image


اس گاؤں کی تیار کردہ مصنوعات پاکستان کے کئی شہروں کے علاوہ کئی دوسرے ممالک میں بھی فروخت کی جاتی ہیں جن میں قابلِ ذکر روس اور پورپی ممالک ہیں اور یہ مصنوعات زیادہ تر ایسے ممالک میں جاتی ہیں جہاں کا درجہ حرارت منفی میں ہوتا ہے-

اسلام پور کی آبادی تقریباً 17 ہزار افراد پر مشتمل ہے- اس آبادی کا ایک بڑا حصہ گرم چادریں اور شالیں وغیرہ تیار کرنے کا کام کرتا ہے جبکہ باقی افراد دیگر سرکاری محکموں اور زراعت کے شعبے سے منسلک ہیں-
 

image

اسلام پور میں روزانہ تقریباً 17 ہزار چادریں تیار کی جاتی ہیں اور پور گاؤں میں ان چادروں کی تیاری کے لیے 5 ہزار کھڈے موجود ہیں جہاں مزدوروں کی ایک بڑی تعداد مشینوں پر کام کرتی دیکھی جاسکتی ہے-

گاؤں کے بازار میں چادروں کی دکانیں موجود ہیں جہاں یہ چادریں اور شالیں انتہائی قرینے کے ساتھ سجائی جاتی ہیں- ایک عام چادر کی قیمت 400 سے 500 ہوتی ہے لیکن بعض کوالٹی کی چادروں کی قیمت ہزاروں میں بھی ہوتی ہے-

گاؤں کے گھروں میں موجود عورتیں بھی ان چادروں کے بعض مخصوص حصے تیار کرتی ہیں- غرض کہ یہاں کوئی شخص بھی بےروزگار نہیں رہ سکتا اگر وہ کام کرنا چاہے تو-
 

image

اسلام پور میں مخصوص سیزن میں ماہانہ تین ارب روپے کا کاروبار ہوتا ہے جو کہ ایک بڑی رقم ہے-

تاہم گاؤں میں کئی مسائل بھی موجود ہیں جن میں نکاسی آب کا مسئلہ سب سے بڑا ہے جو کہ بیماریوں کا سبب بھی بن رہا ہے- ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت اس گاؤں کے ہنرمند افراد کی بنیادی ضروریات کی طرف ضرور توجہ دے-
YOU MAY ALSO LIKE:

ISLAMPUR area of Swat district is famous for making shawls commonly known as ‘Salampuri chadars’, which are supplied not only to local market but also exported abroad.