سورہ المزمل - ٧٤ -
------------------ آیات # ٣٢ تا ٥٦
ہاں ہاں چاند کی قسم - اور رات کی جب پیٹھ پھیرے - اور صبح کی جب اجالا
ڈالے - بیشک دوزخ بہت بڑی چیزوں میں کی ایک ہے - آدمیوں کو ڈراؤ - اسے جو
تم میں چاہے کہ آگے آئے یا پیچھے رہے - ہر جان اپنی کرنی میں گروی ہے - مگر
دہنی طرف والے - باغوں میں پوچھتے ہیں - مجرموں سے - تمہیں کیا بات دوزخ
میں لے گئی - وہ بولے ہم نماز نہ پڑھتے تھے - اور مسکین کو کھانا نہ دیتے
تھے - اور بیہودہ فکر والوں کے ساتھ بیہودہ فکریں کرتے تھے - اور ہم انصاف
کے دن کو جھٹلاتے تھے - یہاں تک کہ ہمیں موت آئی - تو انہیں سفارشیوں کی
سفارش کام نہ دیگی - تو انہیں کیا ہوا نصیحت سے مونہہ پھرتے ہیں - گویا وہ
بھڑکے ہوئے گدھے ہوں - کہ شیر سے بھاگے ہوں - بلکہ ان میں کا ہر شخص چاہتا
ہے کہ کھلے صحیفے اس کے ہاتھ میں دے دئیے جائیں - ہر گز نہیں بلکہ ان کو
آخرت کا ڈر نہیں - ہاں ہاں بیشک وہ نصیحت ہے - تو جو چاہے اس سے نصیحت لے -
اور وہ کیا نصیحت مانیں مگر جب الله چاہے وہی ہے ڈرنے کے لائق اور اسی کی
شان ہے مغفرت فرمانا - |