آج کی بات

اسلام امن سلامتی اخوت محبت اور رواداری کا مذہب ہے جذباتیت کا نہیں عمل کا مذہب ہے کسی کلمہ گو مسلمان کو کافر و منکرین کہہ دینے سے کوئی کافر یا منکر نہیں ہو جاتا ہر سچا مسلمان اللہ پر، اللہ کے نبیوں پر٬ فرشتوں اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہے جس کے دل میں ایمان ہے وہ دوسروں کو کیسے بےایمان قرار دے سکتا ہے ممکن ہے جسے ہم اپنے سے کم اہل ایمان گردانتے ہیں اللہ کے نزدیک وہی سچا مومن ہو انسان کے الفاظ نہیں اس کا عمل اصل چیز ہے اور بےشک ہر عمل کا صلہ رب دے کر رہے گا امت مسلمہ ایسی باتوں سے فرقہ واریت کا شکار ہو رہی ہے جس کا فائدہ غیر اسلامی قوتیں اٹھا رہی ہیں جو صاف دکھائی دے رہا ہے باقی منکرین مشرکین یا منافقین اللہ کی پکڑ سے نہ پہلے بچے ہیں نہ آئندہ بچ پائیں گے اور رب اہل ایمان کو کبھی رسوا نہ ہونے دے گا ہم سب مسلمان ایک اللہ ایک نبی اور ایک کتاب کے ماننے والے ہیں اپنی قوم کو فرقہ واریت کی نظر نہ کریں اور متحد ہو جائیں اللہ ہمیں نفاق کی لعنت سے محفوظ رکھیں اور مسلمانوں میں باہمی اتفاق اتحاد اور محبت پیدا کرے تاکہ اہل اسلام دشمن کی نگاہ بد کے شر سے محفوظ رہے (آمین)
uzma ahmad
About the Author: uzma ahmad Read More Articles by uzma ahmad: 265 Articles with 452819 views Pakistani Muslim
.. View More