لوگوں میں موجود عام غلط فہمیاں اور ان کی حقیقت

ہمارے معاشرے میں آج کے جدید دور میں بہت سی ایسی باتیں گردش کر رہی ہیں جن کا حقیقت سے دور کا بھی واسطہ نہیں اور وہ صرف غلط فہمی سے زیادہ کچھ بھی نہیں- درحقیقت یہ باتیں یا معلومات صرف ایک دوسرے سے سن کر اور بغیر تصدیق کیے پھیلا دی گئی ہیں- لوگوں کے درمیان عام پائی جانے والی چند ایسی ہی غلط فہمیوں کا ذکر آج ہم اپنے اس آرٹیکل میں کریں گے جنہیں سائنس نے بالکل بےبنیاد قرار دیا ہے-
 

image
اکثر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ کیفین کے استعمال سے جسم میں بہت زیادہ پانی کی کمی واقع ہوجاتی ہے- اگرچہ اس کے استعمال سے تھوڑی سی پانی کی کمی ضرور ہوتی ہے لیکن اس کہ کوئی خاص نمایاں اثرات نہیں ہوتے-
 
image
ہمارے معاشرے ایک غلط فہمی جو سب سے زیادہ عام ہے وہ یہ کہ موبائل فون کینسر کا باعث بنتے ہیں- لیکن سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس بات کا کوئی ثبوت موجود نہیں کہ ریڈیو فریکونسی کے انسان کے ڈی این اے پر کوئی تباہ کن اثرات مرتب ہوتے ہیں-
 
image
لوگوں کا ماننا ہے کہ چاند کے اردگرد سب کچھ سیاہ ہے- ایسا نہیں ہے چاند ہم سے دور ضرور ہے لیکن اس کے اردگرد سیاہی نہیں ہے بلکہ چاند بالکل سورج کی طرح روشن ہے- چاند کو روشنی سورج سے حاصل ہوتی ہے اس لیے ہمیں صرف چاند ہی روشن دکھائی دیتا ہے جبکہ اندھیرے کی وجہ سے اردگرد کا ماحول نہیں دکھائی دیتا-
 
image
لوگوں کی ایک بڑی اکثریت وٹامن سی کے استعمال کو سردی کی بیماریوں سے محفوظ رہنے کا باعث قرار دیتی ہے- لیکن اس میں بھی کوئی حقیقت نہیں ہے- وٹامن سی انسان کو صحت ضرور بخشتا ہے لیکن آپ موسم سرما کی بیماریوں سے محفوظ نہیں رکھ سکتا- یہ بیماریاں مختلف وائرس کی وجہ سے ہوتی ہیں-
 
image
“ شیو کرنے سے بال پہلے سے زیادہ جلدی اور موٹے اگتے ہیں “ یہ ایک اور غلط فہمی ہے جو لوگوں کے درمیان عام پائی جاتی ہے- درحقیقت جب آپ شیو کرتے ہیں بالوں کی نوک رہ جاتی جو کہ دوبارہ اگنے کی صورت میں واضح ہوجاتی ہے- اور اس کی وجہ سے بالوں کو موٹا اور جلدی آنا تصور کرلیا جاتا ہے-
 
image
سردیوں میں ایک بات عام ہے کہ جیکٹ نہیں پہنو گے تو بیمار ہوجاؤ گے- یہ بھی ایک بہت بڑی غلط فہمی ہے- درحقیقت سردیوں کی بیماریاں مثلاً ںزلہ٬ زکام اور کھانسی وغیرہ مختلف قسم کے وائرس کی وجہ سے ہوتے ہیں- اگر آپ کے جسم میں قوتِ مدافعت زیادہ ہو تو یہ وائرس آپ پر اثر انداز نہیں ہوسکتے-
 
image
اکثر لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ سر کو گیلا رکھنے سے انسان بیمار ہوسکتا ہے- یہ بھی ایک بڑی غلط فہمی ہے جو لوگوں میں عام پائی جاتی ہے- بیرونی درجہ حرارت جسم پر اس وقت تک اثر انداز نہیں ہوتا جب تک آپ کی قوتِ مدافعت کم نہ ہو- اگر آپ کے جسم کا درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ سے کئی ڈگری کم ہوجائٰ تو بیرونی وائرس آپ کو متاثر کرسکتے ہیں اور بیمار پڑ سکتے ہیں-
 
image
لوگوں کی ایک بڑی تعداد کے درمیان چینی کو بچوں میں جوشیلے پن اور ذہانت کی وجہ قرار دیا جاتا ہے اور لوگ پڑھائی کے دوران بچوں کو چینی لازمی کھانے کو دیتے ہیں- لیکن سائنسدانوں نے اسے بھی غلط قرار دیا ہے اور متعدد تحقیق کے نتیجے میں سائنسدانوں کا کہنا ہے چینی کا بچوں کی ذہانت یا جوشیلے پن سے کوئی تعلق نہیں ہے-
 
image
ایک اور غلط فہمی جو عام ہے وہ یہ کہ دماغ کا ہر حصہ الگ کارکردگی دکھاتا ہے- لیکن سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ دماغ کے تمام حصے ہر طرح کی کارکردگی کے ذمہ دار ہیں اور کسی حصے کو کسی مخصوص کارکردگی کا ذمہ دار قرار نہیں دیا جاسکتا-
 

image

لوگوں کے درمیان ایک تصور اور عام ہے کہ ٹماٹروں اور آلوؤں میں پایا جانے والا مونو سوڈیم گلوٹامیٹ سر درد کا باعث بنتا ہے- لیکن سائنسدانوں کو اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا اور یہ صرف ایک سنی سنائی بات ہے جس کی کوئی نشانی موجود نہیں-
 

image

زبان کے بارے میں بھی لوگ یہی سمجھتے ہیں کہ زبان کا ہر حصہ الگ ذائقہ محسوس کرتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ پوری زبان ہی ہر طرح کے ذائقے کو محسوس کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے-
 

image

لوگوں کی ایک غلط فہمی جو انہیں بعض اوقات خطرناک نقصان بھی پہنچاتی ہے وہ یہ کہ 24 گھنٹے سے قبل لاپتہ شخص کی رپورٹ پولیس اسٹیشن میں نہیں کروائی جاسکتی- یہ حقیقت نہیں ہے آپ کسی بھی وقت گمشدگی کی رپورٹ دائر کرواسکتے ہیں-
 

image

عام طور پر لوگ سمجھتے ہیں کہ نمک کو پانی میں شامل کرنے سے پانی جلد ابل جاتا ہے- لیکن سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس عمل کا نتیجہ برعکس نکلتا ہے یعنی نمک کو پانی میں شامل کرنے سے پانی مزید دیر سے ابلے گا-

YOU MAY ALSO LIKE:

You’ve probably heard some of the most popular myths around and may even believe some of them. For example, did you know that fortune cookies are not a Chinese tradition, rather they are a Japanese-American tradition that was adopted by the Chinese. Or how about the popular myth that cell phones cause cancer (they don’t). From sugar causing hyperactivity to dogs sweating through their saliva, these are the some Popular Myths That Might Have You Fooled!