دنیا کا مہنگا ترین کیک٬ قیمت؟

ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ عرب خاندان کیک بنانے کے روایتی انداز سے اکتا چکا ہے اسی لیے اس خاندان نے ایسا کیک تیار کروایا ہے جسے دنیا کا مہنگا ترین کیک ہونے کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے- لیکن کس چیز نے اس کیک کو مہنگا کیا؟ آئیے بتاتے ہیں-
 

image


75 ملین ڈالر کی لاگت سے تیار کیے جانے والے اس کیک میں کئی ہیرے لگائے گئے ہیں- اس عرب خاندان نے یہ کیک اپنی بیٹی کی سالگرہ اور منگنی کی تقریب جو کہ دونوں ایک ہی روز ہیں کے لیے تیار کروایا ہے-

اس عرب خاندان کی شناخت ظاہر نہیں کی جارہی سوائے اس کے کہ یہ خاندان متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر ہے-

دنیا مہنگا ترین کیک برطانوی ڈیزائنر Debbie Wingham نے تیار کیا ہے اور اس سے قبل اس ڈیزائنر کو دنیا کا مہنگا ترین لباس تیار کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے-
 

image

6 فٹ طویل اس کیک پر مختلف ماڈلز کو کیٹ واک کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جو کہ جوتوں اور ہینڈ بیگ وغیرہ سے بھی آراستہ ہیں- اور ساتھ ان کے ہاتھوں میں اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ بھی موجود ہیں-

1100 گھنٹوں میں تیار کیے جانے والے اس کیک کے متعدد آرائشی ٹکڑے ہاتھوں سے تیار کردہ ہیں-

80 سے زائد رنگوں پر مشتمل اس کیک کا وزن 450 کلوگرام ہے- کیک میں گلابی٬ پیلے اور سفید رنگ کے لاتعداد ہیرے بھی نصب کیے گئے ہیں-
 

image

ڈیزائنر کا کہنا ہے کہ “ یقیناً اس کیک کی تیاری میں بہت وقت صرف ہوا ہے لیکن میری کوشش تھی کہ یہ کیک حقیقت سے قریب تر ہو اور مکمل ڈیزائن اصلی محسوس ہو“-
YOU MAY ALSO LIKE:

Flour, butter, eggs, and sugar were apparently too boring for this super wealthy Arab family, so they decided to throw a few diamonds into their cake mix. They recently splurged an eye-watering $75 million on a bejweled cake for their daughter’s birthday-cum-engagement party.