سورہ سبا - ٣٤ -
----------------- آیات # ٤٢ تا ٤٦
اور جب ان پر ہماری روشن آیتیں پڑھی جائیں تو کہتے ہیں یہ تو نہیں مگر ایک
مرد کہ تمہیں روکنا چاہتے ہیں تمھارے باپ دادا کے معبودوں سے اور کہتے ہیں
یہ تو نہیں مگر بہتان جوڑا ہوا اور کافروں نے حق کو کہا جب ان کے پاس آیا
یہ تو نہیں مگر کھلا جادو - اور ہم نے انھیں کچھ کتابیں نہ دیں جنھیں پڑھتے
ہوں نہ تم سے پہلے ان کے پاس کوئی ڈر سنانے والا آیا - اور ان سے اگلوں نے
جھٹلایا اور یہ اسکے دسویں کو بھی نہ پنہچے جو ہم نے انھیں دیا تھا پھر
انہوں نے میرے رسولوں کو جھٹلایا تو کیسا ہوا میرا انکار کرنا - تم فرماؤ
میں تمہیں ایک نصیحت کرتا ہوں کہ الله کے لئیے کھڑے رہو دو دو اور اکیلے
اکیلے پھر سوچو کہ تمھارے ان صاحب میں جنوں کی کوئی بات نہیں وہ تو نہیں
مگر تمہیں ڈر سنانے والے ایک سخت عذاب کے آگے |