بھارت: زندہ وزیراعظم کا سوگ٬ اسکول میں چھٹی

بھارت کے ایک مڈل اسکول میں زندہ سابق بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کو مردہ قرار دیتے ہوئے انہیں “ خراجِ تحسین “ پیش کرنے کے لیے نہ صرف تعزیتی پروگرام منعقد کیا گیا بلکہ دوسرے روز کی چھٹی بھی دے دی گئی-
 

image


جی ہاں یہ دلچسپ واقعہ بھارت کی ریاست اڑیسہ کے بالیشور ضلع میں بوڈھا كھنٹا مڈل سکول میں پیش آیا- اسکول کے ہیڈ ماسٹر کو کسی شخص نے سابق بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کی موت کی خبر دی جسے ہیڈ ماسٹر كملا كانت داس نے بغیر تصدیق کے اپنے اساتذہ تک پہنچا دیا-

ہیڈ ماسٹر نے اساتذہ کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اسکول میں ایک تعزیتی پروگرام کا انعقاد کریں- مختصر تعزیتی پروگرام کے اسکول میں اگلے دن کی چھٹی کا بھی اعلان کر دیا گیا-

دوسری جانب اس وقت اٹل بہاری واجپائی اپنی رہائش گاہ پر صحیح سلامت موجود تھے-

یہ معاملہ تب دنیا کے سامنے آیا جب بچوں کے والدین نے ہیڈ ماسٹر سے چھٹی دیے جانے کا سبب پوچھا تو ہیڈ ماسٹر صاحب پر بھی انکشاف ہوا کہ وہ ایک زندہ شخص کا سوگ منا رہے ہیں-
 

image

تاہم اس وقت سرکاری اسکول کے ہیڈ ماسٹر صاحب کو معطل کردیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں- تحقیقات کا حکم بالیشپور کے مجسٹریٹ کی جانب سے دیا گیا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

Odisha government on Monday suspended a school headmaster for conducting a condolence meeting for former Prime Minister Atal Bihari Vajpayee based on false information. The incident occurred on Friday at Budakhunta UGME School in Oupada block in Odisha’s Balasore district.