اب تک آپ سماجی رابطوں کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک پر
کسی پوسٹ کے حوالے سے ناپسندیدگی کا اظہار کمنٹس باکس میں صرف تبصرے کی
صورت میں ہی کرسکتے تھے- لیکن جلد ہی اب فیس بک کی جانب سے “ لائک “ کی
مانند “ ڈِس لائک “ کا بٹن بھی متعارف کروایا جانے والا ہے-
|
|
جہاں کسی پوسٹ کو “ لائک “ کیے جانے کا مطلب پوسٹ کی پسندیدگی کا اظہار تھا
وہی “ ڈس لائک “ کرنے کا مطلب پوسٹ کو ناپسند کیا جانا ہوگا-
اس سے قبل کسی بٹن کے ذریعے فیس بک پوسٹ کو ناپسند کیے جانے کا اظہار
ناممکن تھا-
فیس بک کے بانی مارک زوکربرگ کے مطابق وہ جلد ہی یہ بٹن تجرباتی طور پر
متعارف کروائیں گے اور انہیں اس حوالے سے سینکڑوں افراد کی درخواستیں موصول
ہوچکی ہیں -
|
|
لیکن فیس بک کے بانی کا یہ بھی کہنا ہے کہ “ وہ نہیں چاہتے کہ لوگ اس بٹن
کا غلط استعمال کر کے دوسروں کی پوسٹس کو ڈاؤن کریں بلکہ ڈس لائٹ کا
استعمال اداس کرنے والی پوسٹس پر کیا جائے گا جیسے کوئی سانحہ یا غمگین
واقعہ وغیرہ“- |