| آج کل لوگوں میں سیاحتی مقامات پر سیلفی کا شوق جنون کی 
		حد تک بڑھتا جارہا ہے٬ یہاں تک ایک ہی جگہ کھڑے ہو کر متعدد تصاویر کھینچ 
		لی جاتی ہیں- لیکن خطرناک بات یہ ہے کہ بعض اوقات یہ سیلفی خوفناک مقامات 
		مثلاً پہاڑوں کے کناروں یا بلند و بالا سیڑھیوں پر لی جاتی ہیں جو اکثر کسی 
		حادثے کا سبب بن جاتی ہیں-
 | 
	
		|  | 
	
		| حال ہی میں سیلفی کے جنون نے ایک ایسے جاپانی سیاح کی جان لے لی جو بھارتی 
		شہر آگرہ میں تاج محل کی سیر کو آیا تھا-
 
 مذکورہ جاپانی سیاح تاج محل میں اپنی سیلفی لینے کے دوران توازن برقرار نہ 
		رکھ سکا اور سیڑھیوں سے گر کر ہلاک ہوگیا-
 
 یہ چار سیاحوں کا ایک گروپ تھا جو تاج محل کی سیر کر رہے تھے اور شاہی 
		دروازے کے قریب کھڑے اپنی تصاویر کھینچ رہے تھے- تصاویر کے دوران تین سیاح 
		تو محفوظ انداز میں سیڑھیاں اتر گئے جبکہ چوتھا سیاح ہیڈکو سیڑھیاں اترنے 
		کے دوران ہی اپنی سیلفی بنانے میں مصروف ہوگیا-
 
 اسی سیلفی کے دوران ہی ہیڈکو کا پاؤں پھسل گیا اور وہ سیڑھیوں سے نیچے 
		جاگرا- ہیڈکو کو فوری طور پر مقامی ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ زخموں کی 
		تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار بیٹھا-
 |