گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ایک ایسے گھر کا نام ہے جس کے
مکین دنیا بھر میں قائم کیے جانے والے دلچسپ اور عجیب و غریب ریکارڈ ہوتے
ہیں- چند روز قبل گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا نیا ایڈیشن جاری کر دیا گیا ہے
جس میں سال 2016 کے حوالے سے دلچسپ اور حیرت انگیز ریکارڈ شامل کیے گئے ہیں-
اس ایڈیشن میں شامل کیے گئے ریکارڈ میں سے چند ایک آپ کی خدمت میں بھی پیش
کیے جارہے ہیں٬ امید ہے کہ پسند آئیں گے-
|
|
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ 2016 ایڈیشن کے مطابق دنیا میں سب سے بڑے پیر
وینزویلا سے تعلق رکھنے والے جیسن اورلینڈو روڈرگیوز کے ہیں- ان کے پیروں
کی لمبائی 1 فٹ اور 4 انچ ہے-
|
|
برٹی نامی کچھوے کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ 2016 ایڈیشن میں دنیا کے سب سے
تیز رفتار کچھوے کے طور شامل کیا گیا ہے- اس برطانوی کچھوے کو یہ اعزاز فی
سیکنڈ 0.92 فٹ کی رفتار کے ساتھ دوڑنے پر حاصل ہوا ہے-
|
|
عام طور ایک انسان کے 32 دانت ہوتے ہیں لیکن اس ہندوستانی شہری کے 37 دانت
ہیں- بھارتی شہر بنگلور سے تعلق رکھنے والے وجے کمار کو اپنے زائد دانتوں
کی وجہ سے دنیا کا سب سے زیادہ دانتوں والا شخص ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے-
|
|
دنیا کے سب سے طویل القامت شادی شدہ جوڑے کا اعزاز چین کے 33 سالہ منگ منگ
اور 29 سالہ ژویان کے پاس ہے- گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ 2016 ایڈیشن میں شامل
کیے جانے والے اس طویل القامت جوڑے میں منگ منگ کا قد 7 فٹ 9 انچ اور ان کی
بیوی ژویان کا قد 6 فٹ انچ ہے-
|
|
دنیا کا سب سے بڑا بال پوائنٹ بنانے کا اعزاز اس وقت بھارت کے پاس ہے- 18
فٹ لمبا یہ بال پوائنٹ نظام آباد سے تعلق رکھنے والے 56 سالہ اچاریہ
مکیونری سری نواس نے تیار کیا ہے-
|
|
ٹاکیرو اکیڈا نامی اس نوجوان کو بی ایم ایکس سائیکل کو ایک منٹ میں 360
ڈگری پر 83 بار گھمانے کا ریکارڈ حاصل ہے- ٹوکیو سے تعلق رکھنے والے اس
نوجوان کے پاس یہ اعزاز سائیکل کو سب سے زیادہ بار گھمانے پر حاصل ہے-
|
|
28 سالہ دیوینڈر شتر ایک ایسے ہندوستانی شخص ہیں جن کی دنیا میں سب
سے زیادہ انگلیاں ہیں- ان کے ہاتھوں اور پیروں کی انگلیوں کی تعداد 14 ہیں-
ہندوستانی ریاست گجرات کے اس شہری کا کہنا ہے کہ یہ اضافی انگلیاں اس کے
لیے کسی پریشانی کا باعث نہیں-
|
|
آرٹسٹ باب واڈ کو دنیا کے سب سے بڑے جوتے تخلیق کرنے کا اعزاز حاصل ہے اور
یہ انہوں نے خصوصی طور پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے 2016 ایڈیشن میں صرف
جگہ حاصل کرنے کے لیے تیار کیے ہیں-
ان جوتوں کی بلندی 35 فٹ اور 3 انچ ہے-
|
|
ایک ہی وقت میں سب سے زیادہ انسانوں کے ہیری پوٹر کے لباس میں موجود ہونے
کا اعزاز ٹانبرج ہاؤس اسکول نے حاصل کیا- برطانیہ کے علاقے ہورشام میں اس
اسکول میں 521 طلبا نے ایک ساتھ ہیری پوٹر کا لباس پہن کر یہ ریکارڈ بنایا-
|
|
دنیا کے سب سے وزنی سیب جاپان کے شہر ہیروساکی کے ایک
فارم میں Chisato Iwasaki میں اگایا گیا- اس سیب کا وزن 1.849 کلوگرام ہے- |