عام طور پر دیوقامت ٹرک چلانا انتہائی مضبوط اعصاب کے
مالک افراد کا کام ہوتا ہے اس شعبے میں صرف مرد حضرات ہی دکھائی دیتے ہیں
لیکن شمیم اختر پاکستان کی وہ پہلی خاتون ہیں جو نہ صرف بھاری ٹرک چلاتی
ہیں بلکہ پہلی خاتون ٹرک ڈرائیور کا لائسنس بھی رکھتی ہیں-
|
|
53 سالہ شمیم اختر کا تعلق صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی سے ہے اور انہوں نے
سخت جان ٹرک ڈرائیوری کا شعبہ اپنے گھر کی کفالت کرنے کے لیے اپنایا ہے-
شمیم اختر اپنے ٹرک پر سامان لوڈ کر کے سپلائی کرتی ہیں اور ان کا ماننا ہے
کہ خواتین بےپناہ صلاحیتوں کی مالک ہوتی ہیں اور وہ سب کچھ کر کے دکھا سکتی
ہیں-
شمیم اختر کے مطابق انہیں ٹرک چلانے کی ٹریننگ راولپنڈی کی ٹریفک پولیس نے
دی ہے اور ساتھ ہی لائسنس بھی جاری کیا ہے جس کے لیے وہ ان کی ممنون ہیں-
|
|
خاتون ٹرک ڈرائیور نے اپنے مالی مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے ٹرک
ڈرائیوری اختیار کر رکھی ہے اور وہ اس وقت مردوں کی مانند ہی ٹرک سامان لوڈ
کرنے کے علاوہ شہر کے دور دراز علاقوں تک یہ سامان پہنچاتی بھی ہیں-
اپنے مطلوبہ مقام تک پہنچنے کے لیے شمیم اختر طویل ترین راستوں سے گزرنا
پڑتا ہے - |