بکرا اور میں

کسی کے چھوڑ جانے کا دکھ کیا ہوتا ہے مجھے آج احساس ہورہا ہے جب مجھے سے وہ جدا ہورہاہے مجھے شدید روناآرہا ہے..ایک ہی بات ایک ہی گونج سنائی دے رہی ہے ہمارا جدا ہونا ضروری کیوں ٹھرا ؟ جس کے ہم ہر طرح کے نخرے برداشت کرے ہر طرح کا خیال رکھے .اسے صبح وشام دیکھے وہایک دن بیگانوں کی طرح جدا ہو جائے اف نئیں بیان ہورہا اس کے بچھڑ جانے کا دکھ .وہ اتنی ضد سے بات منواتا .کے میں اس کی ضد دیکھ کر بے اختیار مسکرا دیتی اور اس کی ضد میں راضی ہوجاتی پھر سمجھتی کے ایسا نہ کرو نظر لگ جاتی ہے اور اب آخر میں ہمارے مقدر میں جدائی ٹہہر گئی ...آہ ! .جدائی کا لفظ بھی بولنا مشکل لگ رہا ہے۔ہاں آپ لوگ صیح سمجھ رہے ہیں میں آپ سب لوگوں کے سامنے اس سے محبت کا اقرار کررہی ہوں اور رو رہی ہوں شاید آپ لوگ جان سکتے کہ یہ کتنا تکلیف دہ عمل ہے جدا ہونا اس سے جسے دیکھ کہ آپ کی صبح و شام ہوتی ہو ااور ہر وقت یہ فکر ہو کہ اس کو کسی کی نظر نہ لگے اس کے لیے میں ہزار جتن کرتی اور اب وہی مجھ سے جدا کیا جارہا ہے شاید ہمارے مقدر میں ازل سے ہی جدائی لکھ دی گئی ورنہ وہ مجھ سے جدا نئیں ہوسکتا ……آہ اس کی جدائی میری جان لے گئی اب ..ابھی جدئی میں چار دن باقی ہیں ہاں ہاں آپ لوگ صیح سمجھ رہے ہیں وہ کوئی اور نئیں میرا سونا بکراہے جس کے سارا سال نخرے دیکھے اور اب وقت جدائی ہے اور جدا ہونا بھی ضروری ٹھر گیا -

Amna Naseem
About the Author: Amna Naseem Read More Articles by Amna Naseem: 15 Articles with 17412 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.