دنیا بھر سے آئے لاکھوں عازمین آج حج کا رکن اعظم رکن
وقوف عرفات ادا کر رہے ہیں۔ گزشتہ 100 سالوں کے دوران دنیا ڈرامائی انداز
میں تبدیل ہوئی ہے- ماضی میں حج آسان نہیں تھا کیونکہ مکہ تک پہنچنے کے لیے
متعدد مشکل ترین اور سخت راستوں سے گزرنا پڑتا تھا- عازمین حج کئی روز تک
مسلسل سفر میں رہتے تھے- ہم یہاں آپ کے سامنے 19ویں صدی کے آغاز اور وسط کی
دورانِ حج کی چند شاندار اور نایاب تصاویر پیش کر رہے ہیں جو یقیناً اس سے
قبل آپ نے کبھی نہیں دیکھی ہوں گی-
|
|
عازمینِ حج مکہ کی جانب حج کی ادائیگی کے لیے اونٹوں پر سفر کر رہے ہیں- یہ
یادگار تصویر 1910 میں کھینچی گئی-
|
|
کمرشل ائیر لائنز کی آمد سے قبل عازمینِ حج سفر کے لیے بحری جہازوں کا
استعمال کیا کرتے تھے- یہ بحری جہاز ایک سستا ذریعہ تھے- تصویر میں دکھایا
جانے والا مقام جدہ کی بندرگاہ ہے-
|
|
1953 میں لی جانے والی ایک تصویر میں مکہ کے ان ہوٹلوں کا منظر جہاں عازمینِ
حج رہائش اختیار کیا کرتے تھے- یہ ہوٹل یا عمارات خانہ کعبہ کے اردگرد
پھیلی ہوئی تھیں-
|
|
19ویں صدی کے وسط میں کھینچی جانے والی اس تصویر میں مکہ کی سڑک کو دیکھا
جاسکتا ہے جہاں صرف چند گاڑیاں موجود ہیں-
|
|
|
مسجد الحرام کے ایک داخلی دروازے کا منظر-
|
|
1902 میں لی گئی خانہ کعبہ کی تصویر٬ اس وقت ماربل کا استعمال صرف خانہ
کعبہ کے اردگرد ہی کیا گیا تھا-
|
|
یہ تصویر اس وقت کی ہے جب کوئی بھی مسلمان خانہ کعبہ میں داخل ہوسکتا تھا-
|
|
19ویں صدی کے اوائل میں حج کی ادائیگی کا ایک منظر جب ہجوم خانہ کعبہ کا
طواف کر رہا ہے-
|
|
مزدلفہ کا مقام جو کہ منیٰ اور عرفات کی پہاڑیوں کے درمیان واقع ہے-
|
|
19ویں صدی کی ابتدا میں عرفات میں نصب عازمینِ حج کے
خیمے-
|
|
1950 کی دہائی میں دورانِ حج لی گئی عرفات کے خیموں کی
ایک اور تصویر-
|
|
19وی صدی کے وسط میں شیطان کو کنکریاں مارنے کا ایک منظر-
|
|
عازمینِ حج کے لیے قربانی کے جانور-
|
|
Watch Live Hajj 2015 |