فیس بک کی نئی آٹو ویڈیو پلے کی سہولت نے فیس بک صارفین
کے لیے آسانی پیدا کرنے کے بجائے انہیں مزید مشکل میں مبتلا کردیا ہے- فیس
بک کے اس نئے فیچر کے تحت پیج پر موجود ویڈیو خودکار طریقے سے چلنا شروع
ہوجاتی ہے-
|
|
تاہم اس نئے فیچر کی وجہ سے جہاں ایک جانب صارفین پر انٹرنیٹ کے اضافی بل
کا بوجھ بڑھ جاتا ہے وہی دوسری طرف انہیں کوفت بھی محسوس ہوتی ہے-
لیکن بہت کم لوگ اس بات سے واقف ہیں کہ فیس بک کے اس نئے فیچر سے باآسانی
جان چھڑائی جاسکتی ہے اور یہ فیچر دراصل فیس بک ایک آپشن ہے جسے بند کیا
جاسکتا ہے-
اس آپشن کو ڈی ایکٹیویٹ کرنے کے لیے فیس بک کی سیٹنگ پر کلک کیجیے- اس کے
بعد فیس بک سیٹنگ پیج کے آخری آپشن ویڈیو پر کلک کیجیے اور سامنے موجود آٹو
پلے ویڈیوز کے بٹن کو آف کر دیجیے-
|
|
اس تمام عمل کے بعد اب آپ کی فیس بک وال پر موجود ویڈیو خودکار طریقے سے
نہیں چلے گی- |