انسان چاہے زمین پر رہے یا چاند
پر پہنچے،مریخ کی سیر کرے یا ستاروں پرکمند ڈالے بس یہ بات یاد رکھے یہ سب
کچھ اُسی وقت ممکن ہے جب اﷲ چاہتا ہے اگر اﷲ نہ چاہتا تو تم ان میں سے کوئی
کام نہیں کر سکتے تھے،بقول مغربی ممالک کے اﷲ کا وجود نہیں ہے دنیا مادے سے
بنی ہے تو جاؤ مادے سے معلوم کرو کہ برمودہ ٹرائی اینگل کیا ہے ،باتیں تو
بڑی بڑی انسان کرتا ہے لیکن صرف اُس حد تک جہاں تک اﷲ نے رسائی دی ہے اور
جو اﷲ کا غیب ہے صدیاں گذر گئیں وہ اﷲ کا غیب ہی رہا،شمالی امریکہ بحر
الکاہل میں برمودہ ٹرائی اینگل پایا جاتا ہے بہتر ہے میں یوں کہوں کہ اﷲ کا
راز پایا جاتا ہے جس کو اﷲ جانتا ہے یا اﷲ کے خاص افراد جانتے ہیں،کولمبس
نے جب امریکہ دریافت کیا اورجب برمودہ ٹرائی اینگل کی حد کی طرف آنے لگا تو
وہ لکھتا ہے کہ میں نے ایک آگ کا گولہ آسمان کی طرف جاتے ہوئے دیکھا،پھر وہ
کہتا ہے ہمارے ریڈار نے کام کرنا چھوڑ دیا پر وہ لکھتا ہے کہ رات کے
اندھیرے میں بھی افق پر روشنی کو دیکھا گیا ہے،۱۹۴۵ میں امریکہ کے پانچ
لڑاکا جہاز اپنے روز مرہ کی پریکٹس پر تھے ایک مرتبہ پائلٹ نے رابطہ کیا
اور کہا:
’’ہم مشکل میں ہیں ہم پر آفت آن پڑی ہے میں کہاں ہوں مجھے نہیں پتا زمین
نظر نہیں آ رہی سمندر کی کس حد میں ہم ہیں کچھ نہیں پتہ ہم مکمل طور پر
دوسرے کی دسترس میں ہیں‘‘
بس رابطہ منقطع ہو گیا اور آج تک رابطہ بحال نہیں ہوا کہاں گئے وہ آپ کے
پانچ جہاز،کہاں گئے بحری جہاز،کہاں گئیں آبدوزیں ،کہاں گئے اب تک ۲۱۰۰۰
افراد جو اس جگہ سے غائب ہوئے ہیں ،لوگ کہتے ہیں یہاں جادو گر رہتے
ہیں،کوئی کہتا ہے یہاں زیریلی گھانس پائی جاتی ہے جو اپنی طرف ہر چیز کو
کھینچ لیتی ہے ،یہاں کشش ثقل زیادہ ہے کوئی یہ کیوں نہیں کہتا کہ زمین و
آسمان کا خالق اﷲ ہے اُس کی مرضی سے دنیا چلتی ہے ،وہ قطروں سے مخلوق کو
بناتا ہے،وہ ہر چیز پر قادر ہے۔وہاں انسان کی بنائی ہوئی ہر چیز ناکارہ ہو
جاتی ہے مشینیں آوٹ آف کنٹرول ہو جاتی ہیں ،ریڈار پر کوئی چیز نظر نہیں آتی
ہے،اب یہ تو مجھے نہیں پتہ کہ ایسا کیوں ہوتا ہے لیکن ہاں میں نے مختلف
کتابوں میں امام مھدی ؑ کے بارے میں پڑھا ہے کہ جب دنیا میں اُن کا ظاہری
طور پر ظہور ہو گا تو دنیا کی تمام مشینری جام ہو جائے گی،مواصلاتی سیارے ،
انٹر نیٹ اپنا کام چھوڑ دیں گے،اسلحہ بیکار ہو جائے گا شاید اسی لیے کہ
جہاں اﷲ والے ہوں وہاں دنیا والوں کی نہیں چلتی اور اس بات کا ثبوت برمودہ
ٹرائی اینگل ہے سائنس دان تحقیق کر کر کے مر گیا لیکن اب تک نہیں سمجھ سکے
کہ برمودہ ٹرائی اینگل پر آخر کون سی طاقت ہے جو ہماری مشینری فیل کر دیتی
ہے ،ابھی بھی وقت ہے فکر کریں اﷲ کی قدرت پر ،خالق کائنات پر، اُس کی طاقت
کے آگے کسی کی نہیں چلتی۔
قرآن کہتا ہے کہ:
۱)’’خدا صاحبان ایمان کو ان ہی حالات میں نہیں چھوڑ سکتا جب تک خبیث اور
طیب کو الگ الگ نہ کر دے اور وہ تم کو غیب پر مطلع بھی نہیں کرنا چاہتا ہاں
اپنے نمائندوں میں سے کچھ لوگوں کو اس کام کے لئے منتخب کر لیتا ہے لہذا تم
خدا اور رسول ؐ پر ایمان رکھو اور اگر ایمان و تقوی اختیار کرو گے تو
تمہارے لئے اجر عظیم ہے(آل عمران آیت ۱۷۹)
۲)اور اس کے پاس غیب کے خزانے ہیں جنہیں اس کے علاوہ کوئی نہیں جانتا اور
وہ خشک و تر کا جاننے والا ہے(انعام آیت ۵۹)
۳)وہ خدا حاضر و غائب سب کا جاننے والا ہے اور صاحب عزت و مہربان ہے (سجدہ
۶)
غیب کا علم صرف اﷲ کو ہے ، طاقت کا لفظ صرف اﷲ کو زیب دیتا ہے برمودہ ٹرائی
اینگل بھی اﷲ کا ایک غیب ہے مان لو دنیا والوں کے اﷲ کے آگے کسی کی نہیں
چلتی بس ہم صرف اتنا ہی جانتے ہیں جتنا اﷲ چاہتا ہے ،اپنی حد سے آگے بڑھیں
گے تو ڈوب کر مر جائیں گے لیکن اﷲ کے غیب کو نہیں جان سکیں گے۔ |