اپنی طویل زندگی کے تجربات کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان
کو کامیابی کی منزل تک پہنچانے کے لئے میں یہ مختصر مگر جامع تحریر لکھ رہا
ہوں- اگر پاکستان کو منزل مقصود تک پہنچانا ہے تو موجودہ “جعلی جمہوریت“ کو
“حقیقی جمہوریت“ میں بدلنے کے لئے مندرجہ ذیل 3 نُکات پر عمل کرنا ہوگا:-
عوام افراد کے بجائے سیاسی پارٹیوں کو اُنکے انتخابی نشان پر ووٹ دیں۔ اور
جس پارٹی کو آل پاکستان پڑنے والے کُل ووٹوں کے جتنے بھی فیصد ووٹ ملیں
انہیں اسمبلی کی کُل سیٹوں کی اتنی ہی فیصد سیٹیں دی جائیں۔اسی طرح صوبائی
اسمبلیوں کا بھی انتخاب کیا جائے۔ اس طریقہ انتخاب میں کوئی بھی قابلِ ذکر
پارٹی اسمبلی میں آنے سے محروم نہیں رہے گی۔
عوام پارٹیوں کو اُنکے “منشور“ کی روشنی میں ووٹ دیں اور سیاسی پارٹیاں
اپنا منشور (Manifesto) شائع کریں، جس میں وہ قوم کو اپنا ترقیاتی اور
فلاحی پروگرام بتائیں اور اسی “منشور“ میں اُن نمائندوں کے بارے میں مکمل
معلومات (Bio-data) بھی فراہم کریں جنہیں وہ جیتی ہوئی نشستوں پر اسمبلی
میں بھیجیں گی۔
سیاسی پارٹیوں کو درجِ بالا فارمولے کے مطابق اپنی جیتی ہوئی سیٹوں پر اپنے
نمائندے بھیجنے اور واپس بُلانے کا اختیار دیا جانا چاہیئے (یہ ان نمائندوں
کو“ راہِ راست“ پر رکھنے کے لئے ضروری ہے) ۔
اگر کوئی پارٹی عوام کے مفاد میں کام نہ کرے تو عوام اسے “بلیک لِسٹ“ کردیں
اور اعلان کردیں کہ آئندہ وہ اس پارٹی کو ووٹ نہیں دیں گے۔ اس طریقہ انتخاب
سے موجودہ “جعلی جمہوریت“ کی تقریباّ تمام تمام خرابیاں دور ہو جائیں گی۔
لکھئے ۔ آپ کی کیا رائے ہے - ؟
|