دنیا کے وہ بااثر افراد جن کا کوئی وجود ہی نہیں

کچھ غیر حقیقی کردار ایسے بھی ہوتے ہیں جو کبھی بھلائے نہیں جاسکتے اور ان کرداروں کا اثر و رسوخ زندہ سلامت اور حقیقی لوگوں یا شخصیات سے بھی بہت زیادہ ہوتا ہے- یہ کردار ایک طویل مدت تک لوگوں کے ذہنوں پر چھائے رہتے ہیں٬ یہاں تک کہ ان کرداروں کے اثرات لوگوں کی زندگیوں میں نمایاں طور پر دیکھے جاسکتے ہیں- آج کا آرٹیکل بھی چند ایسے ہی غیر حقیقی لیکن بااثر کرداروں کے بارے میں ہے جن کا حقیقت میں کوئی وجود ہی نہیں ہے لیکن پھر بھی لوگ ان کے زیرِ اثر ہیں-
 

Santa Claus
سب سے پہلے ہم بات کریں گے سانٹا کلاز کی٬ ان کو کون نہیں جانتا- تقریباً تمام انگریز بچوں کو ان کے والدین کی طرف سے یہ ہدایت کی جاتی ہے کہ سانٹا کلاز ان کے لیے کوئی تحفہ نہیں لائے گا اگر وہ کوئی بدتمیزی یا شرارت کریں گے تو- ایک یہی بات بچوں کو شرارتیں کرنے سے روکتی ہے- مزے کی بات یہ ہے کہ یہ خوف بچوں پر ہمیشہ کرسمس کے موقع پر طاری رہتا ہے کیونکہ ان کو معلوم ہوتا ہے کہ سانٹا کلاز آنے والے ہیں-

image


Barbie
باربی ڈول ہر خوبصورت لڑکی کی پسند ہے- بچپن سے لے کر جوانی تک باربی کا لڑکیوں کی زندگی میں ایک خاص مقام رہا ہے- یہ کہنا مشکل ہے کہ باربی ڈول بچیوں کی زندگی پر اثر انداز ہوئی یا پھر بچیاں باربی ڈول پر- بلاشبہ تمام لڑکیوں کی زندگی میں باربی کا عمل دخل رہا ہے اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ہر لڑکی کی زندگی کے آغاز میں باربی ان کے ساتھ رہی ہے-

image


Robin Hood
یہ ایک طویل بحث ہے کہ رابن ہڈ کا وجود تھا بھی یا نہیں لیکن میری ذاتی رائے ہے کہ اس کا وجود نہیں تھا- ہمیں یقین ہے آپ سب نے یہ روایتیں یا کہانیاں سنی ہوں گی کہ رابن ہڈ امیروں سے پیسہ چرا کر غریبوں میں تقسیم کرتا تھا- سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ تمام کہانیاں کہاں سے جنم لیتی ہیں؟ ان باتوں کا تانا بانا اس بات سے جڑتا ہے کہ ہم سب بچپن سے رابن ہڈ کو ہیرو مانتے ہیں جبکہ وہ ایک چور تھا- چوری کرنا کسی حال میں بھی درست اقدام نہیں ہوسکتا- مگر رابن ہڈ چوری غریبوں کے لیے کرتا تھا لیکن اس سب کی کوئی وضاحت موجود نہیں-

image


Cowboys
یہ لڑکوں کا پسندیدہ کردار تھا- کاؤ بوائے ایک زبردست ہیرو تھا جس کے پاس ایک چمکتی ہوئی پستول ہوا کرتی تھی اور وہ مغربی طرز کی زندگی کی عکاسی کرتا تھا- مردانگی٬ حق کے لیے لڑنا٬ خواتین اور بچوں کی حفاظت کے لیے کوشاں رہنا کاؤ بوائے کی پہچان ہے- کاؤ بوائے کی فلموں کا بلاشبہ ایک گہرا اثر تھا لوگوں پر اور وہ تمام لوگ جو سمجھتے ہیں کہ “ کاؤ بوائے کا وجود ہے “ تو یہ محض ایک تصور ہے کسی خاص شخص کی بات نہیں- اور یہ مکمل ہیرو کا تصور کسی ایک شخص کے وجود سے بہت زیادہ بڑا ہے-

image


The Marlboro Man
مالبورو مین مہم “ اصلی مرد “ فلٹر کے ساتھ سگریٹ نہیں پیتے درحقیقت عورتوں کے لیے تھی- اس مہم کا مقصد مردوں کو فلٹر کے ساتھ سگریٹ پینے پر آمادہ کرنا تھا- اس مہم کا اثر آج بھی دکھائی دیتا ہے- یہ کمپین تاریخ کی سب سے زبردست کمپین مانی جاتی ہے- آج بھی مالبورو سگریٹ کے ڈبے پر موجود آدمی اس سگریٹ کی پہچان ہے جس کا حقیقت میں کوئی وجود ہی نہیں ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Some memories and characters live forever, leaving behind deep imprints on our minds. This article is based on the list of influential people who never existed in real. There were hundreds of people to choose from, so this has been a fun list to compile.