ہر شخص غذائی اجزا کی کمی کا شکار٬ دور کیسے ہو؟

متعدد غذائی اجزا انسان کی بہترین صحت کے لیے انتہائی اہم ہوتے ہیں اور ایک متوازن غذا کے ذریعے یہ اجزا حاصل بھی کیے جاسکتے ہیں- تاہم جدید غذاؤں نے انسان کو ان اہم ترین غذائی اجزا سے محروم کردیا ہے جس کی وجہ سے آج وہ کئی بیماریوں کا شکار دکھائی دیتا ہے- آج ہم آپ کو 7 ایسے غذائی اجزا کے بارے میں بتائیں گے جو ہیں تو انتہائی اہم لیکن ان کی کمی لوگوں میں عام پائی جاتی ہے- تاہم یہاں چند ایسی غذاؤں کا بھی ذکر کیا جارہا ہے جنہیں استعمال کر کے غذائی اجزا کی کمی کو دور کیا جاسکتا ہے-
 

آئرن کی کمی:
آئرن کی کمی لوگوں میں عام پائی جاتی ہے اور یہ سب سے زیادہ خواتین اور بچوں میں عام ہے- آئرن کی کمی انسان میں تھکن٬ کمزوری٬ نظام ہضم میں خرابی اور دماغی نظام میں خرابی کی وجہ بنتی ہے- لیکن اس کی کمی کو دور کرنا بھی مشکل نہیں- اس کے لیے آپ کو چاہیے کہ آپ اپنی روزمرہ کی خوراک میں٬ گوبھی٬ پالک٬ لوبیا٬ گوشت اور کدو کے بیج ضرور شامل کریں اور مختلف اوقات میں ان غذاؤں میں سے کسی نہ کسی غذا کا استعمال کرتے رہیں-

image


آئیوڈین کی کمی:
آئیوڈین کی کمی بھی دنیا بھر میں عام ہے- لیکن اس کی کمی صحت کے کئی بڑے مسائل کو جنم دے سکتی ہے جیسے کہ یہ انسان کو تھائیرائیڈ کا شکار بنا سکتی ہے- آئیوڈین کی کمی کی وجہ سے انسانی جسم میں موجود تھائیرائیڈ بڑھنے لگتا ہے اور اس کے ساتھ ہی کئی دیگر بیماریاں بھی جنم لینے لگتی ہیں- اس کے علاوہ آئیوڈین کی کمی کی وجہ سے بچوں کا دماغ بھی سست روی کا شکار ہوجاتا ہے اور وہ بڑھتی عمر کے ساتھ نشو و نما نہیں پاتا- اس کمی سے بچاؤ کے لیے ضروری ہے کہ آپ اپنی خوراک میں انڈے٬ مچھلی اور ڈیری مصنوعات کو ضرور شامل رکھیں-

image


وٹامن ڈی کی کمی:
وٹامن ڈی کی کمی بھی لوگوں میں بہت عام پائی جاتی ہے- اس کی علامات یہ ہے کہ انسان کے مسلز کمزور پڑ جاتے ہیں اور ہڈیاں بھی کمزور ہوجاتی ہیں- اس کے علاوہ فریکچر کے خطرات میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے یعنی جب ہڈیاں نرم پڑتی ہیں تو ہلکی سی ٹھوکر یا ٹکراؤ بھی ہڈی ٹوٹنے کا باعث بن جاتا ہے- تاہم مشکل یہ ہے کہ صرف ایک خوراک سے ہی وٹامن ڈی کی کمی کو دور نہیں کیا جاسکتا- اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ انڈے کی زردی کھائیں اور ساتھ ہی ٹراؤٹ مچھلی بھی ضرور استعمال کریں-

image


وٹامن بی 12 کی کمی:
اس وٹامن کی کمی تو لوگوں میں بہت زیادہ عام پائی جاتی ہے بالخصوص بزرگ افراد تو اکثر اس کمی کا شکار نظر آتے ہیں- اس کی علامات یہ ہے کہ انسان کا خون خراب ہونے لگتا ہے جبکہ دماغ بھی کسی حد تک کام کرنا چھوڑ دیتا ہے یا پھر کمزور پڑ جاتا ہے- وٹامن بی 12 کی کمی کو دور کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ اپنے خوراک میں انڈے٬ گوشت اور دودھ تیار کی جانے والی مصنوعات کا استعمال ضرور کریں-

image


کیلشیم کی کمی:
کیلیشم انسانی جسم کے لیے انتہائی اہم ہے لیکن بدقسمتی اس اکثر لوگوں میں اس کی بھی کمی دکھائی دیتی ہے- کیلشیم ہماری ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط بناتا ہے- تاہم ہم ایسی خوراک کا استعمال کم ہی کرتے ہیں جن میں کیلشیم کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے- کیلشیم کی کمی ہمیں زیادہ تر نوجوان خواتین یا پھر بزرگ حضرات میں دکھائی دیتی ہے- لیکن پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ اس کمی کو دور کرنا بھی مشکل نہیں اس کے لیے بس آپ کو اپنی روزمرہ کی خوراک میں ڈیری مصنوعات یعنی دودھ دہی سی بنی اشیا اور گہرے سبز رنگ کی سبزیوں کا استعمال کرنا ہوگا- ان سبزیوں میں پالک اور پھول گوبھی قابلِ ذکر ہیں-

image


وٹامن اے کی کمی:
وٹامن اے ہماری جلد کو صحت مند بناتا ہے اور ساتھ ہی دانتوں اور ہڈیوں کی صحت کے لیے بھی مددگار ثابت ہوتا ہے- لیکن افسوس کی بات یہ ہے کئی ترقی پذیر ممالک کے باشندوں میں اس وٹامن اے کی کمی پائی جاتی ہے- وٹامن اے کی کمی بعض اوقات آنکھوں کو بھی نقصان پہنچاتی ہے یہاں تک کہ انسان کی بینائی بھی چلی جاتی ہے- اس کمی سے بچاؤ کے لیے ضروری ہے کہ آپ گاجر٬ شکر قندی اور ہری سبزیوں کا استعمال ضرور کریں- اس کے علاوہ مچھلی بھی وٹامن اے کا حصول کا ایک بہترین ذریعہ ہے-

image


میگنیشیم کی کمی:
میگنیم ہمارے جسم کے لیے سب سے اہم ہے- اکثر لوگ کی خوراک میں میگنیشم انتہائی قلیل مقدار میں موجود ہوتا ہے جبکہ سب سے زیادہ مغربی ممالک کے باشندے اس کی کمی کا شکار ہوتے ہیں- میگنیشم کی کمی کئی بیماریوں کی دعوت دیتی ہے- لیکن اس کمی کو دور کرنا بھی کوئی مشکل نہیں- اگر آپ اپنی خوراک میں ہر طرح کے اناج٬ بادام٬ ہری اور پتے والی سبزیوں اور چاکلیٹ کا استعمال کریں گے تو آپ میگنیشم کی کمی سے محفوظ رہ سکتے ہیں-

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Many nutrients are absolutely essential for good health. It is possible to get most of them from a balanced, real food-based diet. However, the typical modern diet lacks several very important nutrients. This article lists 7 nutrient deficiencies that are incredibly common.