پاکستان کے قدرتی حسن کو دنیا نے ایک مرتبہ پھر تسلیم کر
لیا- بین الاقوامی سطح پر ہونے والے ایک تصویری مقابلے میں پاکستان کی جھیل
لوئر کچھورا کی تصویر کو سال 2015 کی بہترین تصویر قرار دیا گیا ہے جو کہ
زعیم صدیق نے کھینچی تھی- یہ تصویری مقابلہ وکی میڈیا فاؤنڈیشن نے وکی لوز
ارتھ کے عنوان سے منعقد کیا جس میں 26 ممالک سے 8500 افراد نے شرکت کی 1
لاکھ سے زائد قدرتی مناظر کی تصاویر بھیجیں- پاکستان سے 1500 افراد نے اس
مقابلے میں حصہ لیا 11 ہزار تصاویر بھیجیں- اس طرح تصویری مقابلے میں
پاکستان چوتھے نمبر پر سب سے زیادہ تصاویر بھیجنے والا جبکہ دوسرے نمبر پر
سب سے زیادہ شریک افراد والا ملک بھی بنا- اس بین الاقوامی مقابلے کے فاتح
پاکستانی شہری زعیم صدیق رہے- اس مقابلے کے فاتح کو انعام کے طور پر وکی
مانیا 2016 کانفرنس میں تمام تر سفری اور رہائشی اخراجات کے ساتھ شرکت کی
دعوت دی جائے گی جو کہ اٹلی کے شہر Esino Lario منعقد ہوگی-
|
|
اس مقابلے میں سب سے پہلا انعام پاکستان کے خوبصورت ترین سیاحتی مقام
کچھورا جھیل کی تصویر نے حاصل کیا- یہ مقام سکردو کے سینٹرل قراقرم نیشنل
پارک میں واقع ہے اور یہ تصویر زعیم صدیق نے کھینچی تھی جنہیں زبردست انعام
سے نوازا گیا-
|
|
اس بین الاقوامی تصاویری مقابلے میں دوسرا انعام پرتگال کے علاقے Madeira
میں واقع laurel جنگلات کی اس تصویر نے حاصل کیا- یہ تصویر Jnvalves نامی
فوٹو گرافر نے کھینچی-
|
|
آسٹریا کے Hohe Tauern نامی پہاڑی سلسلے پر موجود اس پہاڑی بکرے کی یہ
تصویر Bernd Thaller نے کھنچی اور اس مقابلے میں اس تصویر نے تیسری پوزیشن
حاصل کی-
|
|
چوتھی پوزیشن اس مکڑی کی تصویر نے حاصل کی جو کہ جرمنی کے Lower Saxony
نامی ایک مقام کے نزدیک کھینچی گئی- یہ تصویر Suhaknoke نامی فوٹوگرافر کا
کمال ہے-
|
|
پانچویں بہترین تصویر تیونس کے Ichkeul نیشنل پارک میں موجود اس خوبصورت
یورپی پرندے کی قرار پائی- اس دلکش منظر کو Elgollimoh نے اپنے کیمرے میں
قید کیا-
|
|
دیکھنے میں یہ کوئی پینٹنگ معلوم ہوتی ہے لیکن یہ ایک واقعی خوبصورت حقیقی
مقام ہے جو کہ یوکرین کے علاقے Zakarpattia Oblast میں واقع ہے اور اسے
Carpathian Biosphere Reserve کے نام سے جانا جاتا ہے- اس تصویر کو مذکورہ
بین الاقوامی چھٹی پوزیشن حاصل ہوئی جبکہ یہ تصویر Vian نامی فوٹوگرافر کا
کمال ہے-
|
|
ساتویں پوزیشن Gerald Köstl نامی فوٹوگرافر کی کھینچی جانے والی اس تصویر
کو حاصل ہوئی- یہ تصویر آسٹریا کے علاقے Carinthia میں موجود Wolayer See
نامی مقام اور اس کے گرد و نواح کی ہے-
|
|
یہ دلچسپ منظر فرانس کے Vaccarès نامی تالاب کا ہے جو متعدد پرندے بیٹھے
ہیں اور اس منظر کو ہمیشہ کے لیے کرنے کا سہرا Ddeveze نامی فوٹو گرافر کے
سر ہے- اس حیرت تصویر نے آٹھواں نمبر حاصل کیا-
|
|
ایک اور حسین منظر جو کہ Brasil کے Anhumas Abyss نامی
مقام کا ہے اور یہ تصویر نویں پوزیشن پر ہے جو کہ Caio Vilela نے کھینچی ہے-
|
|
پولینڈ کے Tatry Natura نامی پرکشش مقام کی یہ
تصویر دسویں پوزیشن پر ہے- اور یہ خوبصورت تصویر Łukasz Śmigasiewicz
نامی فوٹوگرافر نے کھینچی-
|