چینی حکومت نے لڑکی کو زندہ دفن کردیا

یہ حیرت انگیز لیکن انتہائی افسوسناک واقعہ چین کے صوبہ ہینان کے علاقے فینگ میں پیش آیا ہے جہاں ایک سرکاری ٹرک ڈرائیور نے غصے میں ٹرک میں موجود تمام مٹی سن چوینگ نامی لڑکی پر الٹا دی اور اسے زندہ دفن کردیا-

اب تک ہم صرف مردہ افراد کو ہی دفن کیے جانے کے بارے میں سنتے یا پھر دیکھتے آئے ہیں لیکن چینی حکومت نے تو سڑک پر موجود زندہ اور بالکل صحت مند لڑکی کو دیکھتے ہی دیکھتے منوں مٹی تلے دفن کردیا-

جی ہاں یہ حیرت انگیز لیکن انتہائی افسوسناک واقعہ چین کے صوبہ ہینان کے علاقے فینگ میں پیش آیا ہے جہاں ایک سرکاری ٹرک ڈرائیور نے غصے میں ٹرک میں موجود تمام مٹی سن چوینگ نامی لڑکی پر الٹا دی اور اسے زندہ دفن کردیا-
 

image


یہ واقعہ فینگ کی ایک گلی کو پختہ کرنے کے دوران علاقہ مکینوں سے ہونے والے جھگڑے میں پیش آیا- مٹی تلے دفن ہونے والی لڑکی گلی کو پختہ کیے جانے کے خلاف تھی اسی لیے جب سرکاری ٹرک مٹی لے کر آیا تو وہ اس کے سامنے بیٹھ گئی جس پر ٹرک ڈرائیور نے تمام مٹی لڑکی پر ہی الٹا دی-

لڑکی کے اہلِ خانہ نے لڑکی کو جلد از جلد مٹی سے باہر نکالا اور مقامی اسپتال منتقل کیا گیا- ڈاکٹروں کے مطابق اس کی طبی حالت میں مستقل بہتری آرہی ہے-

مقامی حکومت کا اس گلی کو پختہ کروانے کے معاملے پر علاقہ مکینوں کے ساتھ ایک طویل مدت سے جھگڑا چل رہا تھا اور مذکورہ لڑکی بھی اس جھگڑے میں شامل تھی اور گلی کو پختہ کیے جانے کے خلاف تھی-

اس واقعہ کے بعد مقامی حکومت کو شدید تنقید کا سامنا ہے جبکہ ڈرائیور کو بھی قانونی نوٹس جاری کر دیا گیا ہے-
 

image


یہ ڈرائیور حال ہی میں نوکری پر رکھا گیا تھا اور موصولہ اطلاعات کے مطابق اس ڈرائیور کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی موجود نہیں تھا- اسی وجہ سے امکان ہے کہ اسے سخت ترین سزاؤں کا سامنا کرنا پڑے گا-

YOU MAY ALSO LIKE:

A government staff in Fengqiu, central China, allegedly attempted to bury a neighbour alive after an argument over the paving of a communal path. The government staff, named as Zhao Xuejie, has now been suspended pending further investigation.