یہ دنیا ہمارا گھر ہے جہاں ہم پیدائش سے موت تک رہائش
اختیار کیے ہوتے ہیں- اس اعتبار سے حضرتِ انسان کا تو خیال یہ ہے کہ دنیا
سب کے لیے یکساں ہو- مگر درحقیقت ایسا ہے نہیں کیونکہ جب ہم اپنے گھر سے
باہر نکل کر دیکھتے ہیں تو ہمیں اندازہ ہوتا ہے کہ ہم اب تک ایک پرسکون
زندگی گزار رہے تھے- اس کی وجہ یہ ہے کہ دنیا میں ہر جگہ ایک جیسی نہیں ہے
اور اس سرزمین پر کئی ایسے عجیب و غریب اور خطرناک مقامات بھی پائے جاتے
ہیں- دلچسپ بات یہ ہے کہ مذکورہ مقامات ویران نہیں بلکہ آباد ہیں جبکہ ان
مقامات پر زندگی گزارنا انتہائی دشوار ہے- ایسے ہی چند عجیب و غریب اور
خطرناک لیکن آباد مقامات کا ذکر آج کے ہمارے اس آرٹیکل میں آپ پڑھیں گے-
|
Island House
امریکہ اور کینیڈا کی سرحدوں کے درمیان ایک گھر ایسا بھی ہے جو انتہائی کم
رقبے پر واقع ہے اور صرف ایک کمرے پر مشتمل ہے- درحقیقت یہ گھر سینٹ لارنس
دریا کے درمیان موجود ایک انتہائی چھوٹے سے جزیرے پر بنا ہوا ہے جہاں تک
رسائی صرف کشتی کے ذریعے ہی ممکن ہے- لیکن آپ کو یہ جان کر ضرور تعجب ہوگا
کہ چاروں طرف سے پانی سے گھرے ہونے کے باوجود یہ گھر آباد ہے- |
|
The Cold Pole
Verkhoyansk کے نام سے پکارا جانے والا یہ روس کا شہر دارالحکومت ماسکو سے
3000 میل کے فاصلے پر Taigaنامی گہرے ترین جنگلات کے درمیان واقع ہے- یہ
دنیا کا سب سے سرد ترین شہر ہے- دسمبر اور جنوری کے مہینوں میں یہاں سورج
تقریباً نہ ہونے کے برابر نکلتا ہے- یہاں کے سخت ترین موسم میں زندگی
گزارنا ایک مشکل ترین کام ہے لیکن پھر بھی یہ شہر آباد ہے-
|
|
Coming Out The Closet
57 سالہ جاپانی شخص نے ایک مرتبہ محسوس کیا کہ اس کا کھانا پینا پراسرار
طور پر غائب ہورہا ہے- جب اس نے خفیہ کیمروں کی مدد سے اس راز کو جاننے کی
کوشش کی تو اس پر انکشاف ہوا کہ یہ ایک ایسے چور کا کارنامہ ہے جو اس کے
اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر ہے- جس کے بعد پولیس نے اس 58 سالہ چور خاتون sala
Tatsuko Horikawa کو گرفتار کیا جو کہ اپارٹمنٹ میں موجود الماری کے اوپری
حصے میں رہائش پذیر تھی- حیران کن طور پر یہ خاتون گزشتہ 1 سال سے اس
الماری میں چھپی بیٹھی تھی اور صرف نہانے دھونے کے غرض سے ہی واش روم کا
استعمال کرتی تھی-
|
|
Greenland
آپ کو یہ جان کر ضرور حیرت ہوگی کہ دنیا کا سب سے بڑا جزیرہ تصور کیا جانے
والا گرین لینڈ اپنے نام کی مانند ہرگز ہرا بھرا نہیں ہے- 57 ہزار افراد کی
آبادی پر مشتمل یہ ایک انتہائی سرد ترین موسم کا حامل جزیرہ ہے جہاں زںدگی
انتہائی دشواری کے ساتھ گزاری جاتی ہے کیونکہ اس جزیرے پر لاتعداد برفانی
ریچھ پائے جاتے ہیں جو کبھی انسانوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں-
|
|
Sistan Basin
خشک اور خون جما دینے والی سردی والے علاقوں کے برعکس دنیا میں کئی ایسا
مقامات بھی موجود ہیں جو اپنے گرم ترین موسم کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں-
افغانستان میں واقع Sistan Basin بھی انہی علاقوں میں سے ایک ہے- ایک دور
میں یہ علاقہ سرسبز اور جنگلات سے آباد تھا- مگر بدقسمتی سے اب یہ علاقہ
1990 سے خشک سالی کا شکار ہے- سالوں جاری رہنے والی جنگ کی وجہ سے یہ جگہ
اپنا اصل مقام کھو چکی ہے اور یہ مقام اب دنیا کا سب سے خشک ترین مقام بن
چکا ہے-
|
|
Changthang Region
16 ہزار 400 فٹ کی بلندی پر قائم یہ علاقہ مختلف اقسام کے پرندوں٬ جنگلی
بھیڑیوں اور خانہ بدوشوں کی رہائش گاہ ہے- ایسی اونچی اور خطرناک جگہ پر
رہنے کے لیے آپ کو انتہائی مضبوط اعصاب اور بہادری کی ضرورت ہوتی ہے-
|
|
The Maldives
مالدیپ اپنے جنت نظیر جزائر کے باعث ایک انتہائی پرکشش مقام تصور کیا جاتا
ہے- مگر سوال یہ ہے کہ کیا ہمیشہ قائم رہ سکے گا؟ سطح سمندر سے صرف 6 فٹ کی
بلندی پر واقع یہ مقام مکمل طور پر سمندر کے رحم و کرم پر ہے- ماہرین نے
خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جس تیزی سے سطح سمندر میں اضافہ ہورہا ہے یہ مقام جلد
ہی ڈوب سکتا ہے- اسی وجہ سے مالدیپ کے آخری صدر نے حلف اٹھاتے ہی یہاں سے 3
لاکھ باشندوں کی نقل مکانی کے لیے منصوبہ بندی کی-
|
|
Nas Montanhas de Fafe
1974 میں پرتگال میں تعمیر کیا جانے والا یہ گھر بجلی کے بغیر ہے لیکن
گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ سیاحوں کے درمیان انتہائی مقبول ترین مقام بن چکا
ہے- بلٹ پروف کھڑکیوں اور لوہے کے دروازوں کی وجہ سے اسے انتہائی مضبوط گھر
تصور کیا جاتا ہے-
|
|