الیاس گھمن صاحب کے "رفع یدین نہ کرنے" کا جواب
(manhaj-as-salaf, Peshawar)
الیاس گھمن صاحب کے "رفع یدین نہ
کرنے" کا جواب
حافظ زبیر علی زئی
محمد الیاس گھمن صاحب دیوبندی نے ایک اشتہار شائع کیا ہے:
"نماز میں رفع یدین نہ کرنے کے دلائل"
اس اشتہار میں گھمن صاحب نے اپنے زعم میں "دس دلائل" پیش کئے ہیں، ان
مزعومہ دلائل سے ایک "دلیل" بھی اپنے مدعا پر صحیح نہیں اور نہ امام ابو
حنیفہ سے ان مزعومہ "دلائل" کے ساتھ استدلال ہے.درج ذیل ان گھمنی دلائل کو
ذکر کر کے ان کا جواب پیش خدمت ہے:
دلیل نمبر ١
الله تعالی کا ارشاد گرامی ہے:
قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ﴿023:001﴾
الَّذِينَ هُمْ فِي صَلَاتِهِمْ خَاشِعُونَ﴿023:002﴾
(سورہ مومنون آیت 1-(٢
ترجمہ: "پکی بات ہے کہ وہ ایمان لانے والے کامیاب ہو گئے جو نماز میں خشوع
اختیار کرنے والے ہیں"
تفسیر: قَالَ اِبْنُ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللہُ عَنْہُمَا مُخْبِتُوْنَ
مُتَوَاضِعُوْنَ لَایَلْتَفِتُوْنَ یَمِیْناً وَّلَا شِمَالاً وَّ لَا
یَرْفَعُوْنَ اَیْدِیَھُمْ فِی الصَّلٰوۃِ…الخ (تفسیر ابن عباس رضی الله
عنہ ص ٢١٢)
ترجمہ: حضرت عبد الله بن عباس رضی الله عنہ فرماتے ہیں: خشوع کرنے والے سے
مراد وہ
لوگ ہیں جو نماز میں تواضح اور عاجزی اختیار کرتے ہیں اور دائیں بائیں توجہ
نہیں کرتے ہیں اور نہ ہی نماز میں رفع یدین کرتے ہیں."
جواب: گھمن صاحب نے اپنی پہلی "دلیل" میں سورہ مومنون کی پہلی دو آیات لکھی،
جن میں (رکوع سے پہلے اور رکوع کے بعد والے) ترک رفع الیدین کا نام و نشان
تک نہیں اور پھر سیدنا بن عباس عباس رضی الله عنہ کی طرف مکزوبہ طور پر
منسوب "تفسیر ابن عباس عباس رضی الله عنہ" کا حوالہ پیش کیا گیا ہے،
حالانکہ یہ تفسیر عبد الله بن عباس سے ثابت نہیں بلکہ اس کا مرکزی راوی
محمد بن مروان السدی الصغیر کذاب ہے اور باقی سند بھی سلسلتہ الکزاب ہے.
آل دیوبند کے شیخ الامام محمد تقی عثمانی دیوبندی نے فتویٰ دیتے ہوئے لکھا
ہے: "رہی حضرت عبد الله بن عباس عباس رضی الله عنہ، سو اگر وہ یا تفاق
مفسرین کے امام ہیں لیکن اول تو ان کی تفسیر کتابی شکل میں کسی صحیح سند سے
ثابت نہیں ہے، آج کل "تنویر المقباس " کے نام سے جو نسخہ حضرت عبداللہ بن
عباس عباس رضی الله عنہ کی طرف منسوب ہے اس کی سند ضعیف ہے، کیونکہ یہ نسخہ
محمد بن مروان السدی الصغیر عن ابى صالح کی سند سے ہے، اور اس سلسلہ سند کو
محدثین نے "سلسلتہ الکزاب" قرار دیا ہے." (فتاویٰ عثمانی ج ١ ص ٢١٥)
مزید تحقیق کے لئے دیکھئے میری کتاب : تحقیقی مقالات (ج ٤ ص ٤٠٨-٤١٠ ،
٥٠٣-٥٠٥) اور نور العینین (تبع جدید ص ٢٣٨-٢٤٦)
(دیکھئے جز رفع الیدین البخاری : ٢١،اور نور العینین ص ٢٤٦)
دلیل نمبر ٢
قَالَ الْاِمَامُ الْحَافِظُ الْمُحَدِّثُ اَحْمَدُبْنُ شُعَیْبِ
النَّسَائِیُّ اَخْبَرَ نَا سُوَیْدُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُاللَّہِ
بْنُ الْمُبَارَکِ عَنْ سُفْیَانَ عَنْ عَاصِمِ بْنِ کُلَیْبٍ عَنْ
عَبْدِالرَّحْمٰنِ بْنِ الْاَسْوَدِ عَنْ عَلْقَمَۃَ عَنْ عَبْدِاللّٰہِ
قَالَ اَلَااُخْبِرُکُمْ بِصَلٰوۃِ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ
وَسَلَّمَ قَالَ؛ فَقَامَ فَرَفَعَ یَدَیْہِ اَوَّلَ مَرَّۃٍ ثُمَّ لَمْ
یُعِدْ۔ (سنن نسائی ج ١ ص ١٥٨ باب ترک ذلک، سنن ابی داود ج ١ ص ١١٦ باب من
لم یز کر الرفع اند الرکوع)
ترجمہ : حضرت عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ نے فرمایا: " کیا میں تمھیں اس
بات کی خبر نہ دن کہ رسل الله صلی الله علیہ وسلم کیسے پڑھتے تھے؟ حضرت
علقمہ رحمتہ الله علیہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود رضی الله عنہ کھڑے
ہوئے پہلی مرتبہ رفع یدین کیا (یعنی تکبیر تحریمہ کے وقت) پھر (پوری نماز
میں) رفع یدین نہیں کیا ."
جواب: اس روایت کی سند دو وجہ سے ضعیف ہے:
اول: امام سفیان بن سعید بن مسروق الثو ری رحمہ الله ثقہ عابد ہونے کے ساتھ
مدلس بھی تھے، جیسا کہ احمد مدنی دیوبندی نے کہا:
"اور سفیان تدلیس کرتا ہے." الخ (تقریر ترمزی اردو ص ٣٩١، ترتیب محمد عبد
القادر قاسمی دیوبندی)
ابن الترکمانی حنفی نے ایک روایت کے بارے میں لکھا ہے:
"الثوری مدلس وقد عنعن "
ثوری مدلس ہیں اور انہوں نے یہ روایت عن سے بیا ن کی ہے. (الجواہر النقی ج٨
ث ٣٦٢)
امام سفیان ثوری کو مسٹر امین اکاڑوی نے بھی مدلس قرار دیا ہے. (دیکھئے
تجلیات صفدر ج ٥ ث ٤٧٠)
یہ روایت عن سے ہے اور اصول حدیث کا مشہور مسلہ ہے کہ مدلس کی عن والی
روایت ضعیف ہوتی ہے. (مثلاً دیکھئے نزہتہ النظر شرح نخبتہ الفکر ث ٦٦ مع
شرح الملا علی القاری ٤١٩)
دوم اس روایت کو جمہور محدثین نے ضعیف ، خطا اور وہم وغیرہ قرار دیا ہے، جن
میں سے بعض کے نام درج ذیل ہیں:
عبداللہ بن المبارک، شافعی، احمد بن حنبل، ابو حاتم الرازی، دار قطنی، ابن
حبان، ابو داود السجتانی، بخاری، عبد الحق اشبیلی، حاکم منیشا پوری اور
بزار وغیر ہم.
(دیکھئے نور العینین ث ١٣٠-١٣٤)
دلیل نمبر ٣
اَ لْاِمَامُ الْحَافِظُ اَبُوْحَنِیْفَۃَ نُعْمَانُ بْنُ ثَابِتٍ یَقُوْلُ
سَمِعْتُ الشَّعْبِیَّ یَقُوْلُ سَمِعْتُ الْبَرَائَ بْنَ عَازِبٍ
یَقُوْلُ؛کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ
اِذَاافْتَتَحَ الصَّلَاۃَ رَفَعَ یَدَیْہِ حَتّٰی یُحَاذِیَ مَنْکَبَیْہِ
لَایَعُوْدُ بِرَفْعِھِمَا حَتّٰی یُسَلِّمَ مِنْ صَلَا تِہٖ۔ (مسند أبي
حنيفة بروايته أبي نعيم رحمة الله عليه سع٤٤ سنن أبي داود : ج ١ ص١١٦ )
حضرت برا ء بن عازب رضی الله عنہ فرماتے ہیں: "آپ صلی الله الیہ وسلم جب
نماز شروع کرتے تو رفع یدین کرتے تھے، (اس کے بعد پوری نماز میں) سلام
پھیرنے تک دوبارہ رفع یدین نہیں رتے تھے."
جواب: امام ابو نعیم سے لیکر امام ابو حنیفہ تک اس روایت کے سارے راوی: ابو
القاسم بن بالو یہ النیسا بوری، بکر بن عبداللہ الحبال الرازی، علی بن محمد
بن روح بن ابی الحرش المصیصی، محمد بن روح اور روح بن ابی الحرش (چھ کے چھ)
سب مجہول ہیں، لہٰذا یہ سند مردود ہے. (دیکھئے مسند ابی حنیفہ لابی نعیم
الا صبھانی ص ١٥٢، ارشیف ملتقی اہل حدیث عدد ٤ ج ١ ص ٩٢٦، تحقیقی مقالات ج
٣ ص ١٢٣)
تنبیہ: گھمن صاحب نے روایت مذکورہ میں سنن ابی داود (ج١ ص ١١٦) کا بھی
حوالہ دیا گیا ہے، حالانکہ سنن ابی داود میں امام ابو حنیفہ کی طرف منسوب
یہ روایت قطعاً موجود نہیں، بلکہ ساری سنن ابی داود میں ابو حنیفہ کا نام و
نشان تک موجود نہیں.
سنن ابی داود میں سیدنا حضرت برا ء بن عازب رضی الله عنہکی طرف منسوب دوسری
روایت دو سے موجود ہے، جس کی ایک سند میں یزید بن ابی زیاد جمہور محدثین کے
نزدیک ضعیف راوی ہے اور دوسری سند میں عبد الرحمٰن بن ابی لیلیٰ کے نزدیک
ضعیف ہے. (دیکھئے تحقیقی مقالات ج ٣ ص ١٢٣)
معلوم نہیں کی دیوبندیوں کی قسمت میں اتنی زیادہ ضعیف ، مردود اور موضوع
روایات کیوں ہیں یاانھیں ایسی روایات جمع کرنے اور ان سے استدلال کا
والہانہ جنون ہے؟!
صحیح احادیث کو چھوڑ کر ضعیف و مردود روایات کی طرف جانے والے آل تقلید کس
زعم باطل میں اہل حدیث کی مخالفت کرنا چاہتے ہیں؟
اعلان: اگر الیاس گھمن صاحب اور ان کے جعلی ذہنی دوران سب مل کر امام ابو
حنیفہ کی طرف منسوب یہ روایت اس سند کے ساتھ سنن ابی داود سے، حوالہ نکال
کر پیش کر دیں تو ان کے نام صحیحین اور سنن اربعہ کا تحفہ روانہ کر دیا
جائیگا. ہمت کریں!
دلیل نمبر ٤
قَالَ الْاِمَامُ الْحَافِظُ الْمُحَدِّثُ اَبُوْبَکْرٍ عَبْدُاللّٰہِ بْنُ
الزُّبَیْرِالْحُمَیْدِیُّ ثَنَا الزُّھْرِیُّ قَالَ اَخْبَرَنِیْ سَالِمُ
بْنُ عَبْدِاللّٰہِ عَنْ اَبِیْہِ قَالَ (رَضِیَ اللہُ عَنْہُ) رَائیْتُ
رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اِذَاافْتَتَحَ
الصَّلٰوۃَ رَفَعَ یَدَیْہِ حَذْوَ مَنْکَبَیْہِ وَاِذَااَرَادَاَنْ
یَّرْکَعَ وَبَعْدَ مَا یَرْفَعَ رَاْسَہٗ مِنَ الرَّکُوْعِ فَلَا یَرْفَعُ
وَلَا بَیْنَ السَّجْدَتَیْنِ۔ (مسند حمیدی ج2ص277،مسند ابی عوانۃ ج 1 ص
334 )
ترجمہ: حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ’’میں نے رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھاجب نماز شروع کرتے تو رفع یدین کرتے ۔رکوع کی
طرف جاتے ہوئے، رکوع سے سراٹھاتے ہوئے اور سجدوں کے درمیان رفع یدین نہیں
کرتے تھے۔
جواب: اس استدلال میں الیاس گھمن صاحب نے سات غلطیاں کی ہیں:
اول: جس نسخے کا حوالہ دیا گیا ہے وہ حبیب الرحمٰن اعظمی دیوبند کا شائع
کردہ نسخہ ہے، جبکہ ملک شام سے مسند حمیدی کا جو نسخہ شائع کیا گیا ہے اس
میں یہ عبارت نہیں بلکہ رکوع سے پہلے اور رکوع کے بعد والے رفع یدین کا
اثبات ہے . (دیکھئے مسند حمیدی ج ١ ص ٥١٥ ح ٦٢٦)
دوم: مسند حمیدی کے قدیم نسخوں میں یہ عبارت موجود نہیں بلکہ رکوع سے پہلے
اور رکوع کے بعد والے رفع یدین کا اثبات ہے. (دیکھئے نور العینین ص ٧٠—٧١ )
سوم: امام سفیان بن عیینہ رحمہ الله یہی روایت صحیح مسلم میں رکوع سے پہلے
اور رکوع کے بعد والے رفع یدین کے اثبات سے موجود ہے. (دیکھئے صحیح مسلم
٣٩٠)
چہارم : اس حدیث کے مرکزی راوی سفیان بن عیینہ رحمہ الله سے رکوع سے پہلے
اور بعد والا رفع یدین با سند ثابت ہے. (دیکھئے سنن ترمزی: ٢٥٦ تحقیق احمد
شاکر رحمہ الله )
پنجم: المستخرج لابی نعیم الاصبہانی میں یہی حدیث امام حمیدی کی سند سے
رکوع سے پہلے اور بعد والے رفع یدین سے موجود ہے. (دیکھئے ج ٢ ص ١٢)
ششم: مسند ابی عوانہ والے مطبوعہ نسخے سے واو رہ گئی ہے اور صحیح مسلم میں
واو موجود ہے، جس سے رفع یدین کا اثبات ہے. (دیکھئے نور العینین ص ٧٦-٨١)
ہفتم: مسند ابی عوانہ کے قلمی نسخے میں "و" موجود ہے، جس سے دیوبندی
استدلال کا "لک" ٹوٹ جاتا ہے. (دیکھئے نور العینین ص ٧٨-٧٩)
مسند حمیدی اور مسند ابی عوانہ کے محرف نسخوں سے گھمنی استدلال کے مقابلے
میں عرض ہے کہ صحیح بخاری اور دوسری کتابوں سے ثابت ہے کہ سیدنا ا بن عمر
رضی اللہ عنہ رکوع سے پہلے ور رکوع کے بعد رفع یدین کرتے تھے.
حدیث السبراج اور المخلصیا ت وغیر ہم کتب حدیث سے ثابت ہے کہ سیدنا عمر رضی
اللہ عنہ کے جلیل القدر رفقیہ بیٹے امام سالم بن عبداللہ المدنی الطا بعی
رحمہ الله بھی رکوع سے پہلے اور رکوع کے بعد رفع یدین کرتے تھے. کیا گھمن
صاحب اور ان کی ساری پارٹی امام سالم بن عبداللہ بن عمر رحمہ الله سے ترک
رفع یدین با سند صحیح یا حسن لذاتہ ثابت کر سکتے ہیں؟!
دلیل نمبر ٥
قَالَ الْاِمَامُ الْحَافِظُ الْمُحَدِّثُ ابْنُ حِبَا نٍ اَخْبَرَ نَا
مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ بْنِ یُوْسُفَ قَالَ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ خَالِدِ
الْعَسْکَرِیُّ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍعَنْ شُعْبَۃَ
عَنْ سُلَیْمَانَ قَالَ سَمِعْتُ الْمُسَیِّبَ بْنَ رَافِعٍ عَنْ تَمِیْمِ
بْنِ طُرْفَۃَعَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَۃَ عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللہُ
عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اَنَّہٗ دَخَلَ الْمَسْجِدَ فَاَبْصَرَقَوْمًا
قَدْرَفَعُوْا اَیْدِیَھُمْ فَقَالَ قَدْ رَفَعُوْھَا کَاَنَّھَااَذْنَابُ
خَیٍل شُمُسٍ اُسْکُنُوْا فِی الصَّلَاۃِ۔‘‘ (صحیح ابن حبان ج3 ص178 ،صحیح
مسلم ج1ص181 )
ترجمہ: حضرت جابر بن سمرۃ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک دن رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم مسجد میں داخل ہوئے لوگوں کو رفع یدین کرتے ہوئے دیکھا تو
فرمایا : ’’انہوں نے اپنے ہاتھوں کوشریرگھوڑوں کی دموں کی طرح اٹھایاہے تم
نماز میں سکون اختیار کرو"
جواب:اس صحیح حدیث میں رکوع سے پہلے اور بعد والے رفع یدین کا ذکر نہیں،
بلکہ محمود حسن دیوبندی "اسیر مالٹا" نے کہا:
"باقی اذناب خیل کی روایت سے جواب دینا بروئے انصاف درست نہیں کیونکہ وہ
اسلام کے بارہ میں ہے کہ صحابہ فرماتے ہیں کہ ہم بوقت سلام نماز اشارہ
بالید بھی کرتے تھے. آپ نے اس کو منع فرما دیا." (الورد الشذی ص ٦٣، تقاریر
ص ٦٥)
محمد تقی عثمانی دیوبندی نے کہا: "لیکن انصاف کی بات یہ ہے کہ اس حدیث سے
حنیفہ کا استدلال مشتبہ اور کمزور ہے...." (درس ترمزی ٢/٣٦)
ثابت ہوا کہ محمود حسن آوٹ تقی عثمانی دونوں کے نزدیک الیاس گھمن صاحب بے
انصاف ہیں.
دلیل نمبر ٦
قَالَ الْاِمَامُ الْحَافِظُ الْمُحَدِّثُ مُحَمَّدُ بْنُ اِسْمَاعِیْلَ
الْبُخَارِیُّ حَدَّثَنَا یَحْیٰ بْنُ بُکَیْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّیْثُ
عَنْ خَالِدٍ عَنْ سَعِیْدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَلْحَلَۃَ
عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِوبْنِ عَطَائٍ اَنَّہٗ کَانَ جَالِسًا مَعَ
نَفَرٍ مِّنْ اَصْحَابِ النَّبِیِّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ
فَذَکَرْنَا صَلٰوۃَ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وسلم فَقَالَ اَبُوْحُمَیْدِ
السَّاعِدِیُّ اَنَا کُنْتُ اَحْفَظُکُمْ لِصَلٰوۃِ رَسُوْلِ اللّٰہِ
صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ رَاَ یْتُہٗ اِذَا کَبَّرَ جَعَلَ
یَدَیْہِ حَذْوَ مَنْکَبَیْہِ وَاِذَا رَکَعَ اَمْکَنَ یَدَیْہِ مِنْ
رُکْبَتَیْہِ ثُمَّ ھَصَرَظَھْرَہٗ فَاِذَا رَفَعَ رَاْسَہٗ اِسْتَویٰ
حَتّٰی یَعُوْدَ کُلُّ فَقَارٍ مَّکَانَہٗ وَاِذَا سَجَدَ وَضَعَ یَدَیْہِ
غَیْرَمُفَتَرِشٍ وَّلَا قَابِضَہُمَا۔ (صحیح بخاری؛ ج1ص114 ‘ صحیح ابن
خزیمہ؛ ج1ص298)
ترجمہ : محمد بن عمر وبن عطاء رحمہ اللہ ، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی
مجلس میں بیٹھے ہوئے تھے فرماتے ہیں :’’ہم نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی
نما زکاذکر کیا ( کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کیسے نمازپڑھتے تھے؟) توحضرت
ابوحمیدساعدی رضی اللہ عنہ نے فرمایا:’’میں تم سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم
کی نمازپڑھنے کے طریقے کو زیادہ یاد رکھنے والا ہوں پھر رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کے نماز پڑھنے کے طریقے کو بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم کو دیکھا جب تکبیر تحریمہ کہی تو اپنے ہاتھوں کو کندھوں کے
برابر اٹھایااور جب رکوع کیا تو اپنے ہاتھوں سے اپنے گھٹنوں کومضبوطی سے
پکڑاپھر اپنی پیٹھ کو جھکایا جب سر کو رکوع سے اٹھایا توسیدھے کھڑے ہوگئے
حتی کہ ہرہڈی اپنی جگہ پر لوٹ آئی اورجب سجدہ کیاتو اپنے ہاتھوں کو اپنے
حال پر رکھا نہ پھیلایا اورنہ ہی ملایا ۔‘‘
جواب:صحیح بخاری کی اس حدیث میں رکوع سے پہلے اور بعد والے رفع یدین کے ترک
کا کوئی ذکر نہیں اور محمد قاسم نانوتوی (بانی مدرسہ دیوبند) نے لکھا:
"مذکور نہ ہونا معدوم ہونے کی دلیل نہیں ہے.. جناب مولوی صاحب معقولات کے
طور پر تو اتنا ہی جواب بہت ہے کہ عدم الا طلاع یا عدم الشے پر دلالت نہیں
کرتا." (ہدیتہ الشیعہ ص ١٩٩،٢٠٠)
فائدہ: صحیح بخاری والی روایت دوسری سند سے سنن ابی داود اور سنن ترمزی
وغیرہ میں رکوع سے پہلے اور رکوع کے بعد والے رفع یدین کے اثبات سے موجود
ہے اور یہ سند صحیح ہے. والحمد للہ
:دلیل نمبر٧
قَالَ الْاِمَامُ الْحَافِظُ الْمُحَدِّثُ اَبُوْجَعْفَرٍ اَحْمَدُ بْنُ
مُحَمَّدِ الطَّحَاوِیُّ حَدَّثَنَا ابْنُ اَبِیْ دَاوٗدَ قَالَ ثَنَا
نُعَیْمُ بْنُ حَمَّادٍ قَالَ ثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوْسٰی قَالَ ثَنَا
ابْنُ اَبِیْ لَیْلٰی عَنْ نَافِعٍ عَنْ اِبْنِ عُمَرَ… وَعَنِ الْحَکَمِ
عَنْ مِقْسَمٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ
وَسَلَّمَ قَالَ؛ تُرْفَعُ الْاَیْدِیْ فِیْ سَبْعِ مَوَاطِنَ: فِی
افْتِتَاحِ الصَّلٰوۃِ وَ عِنْدَ الْبَیْتِ وَعَلَی الصَّفَائِ
وَالْمَرْوَۃِ وَبِعَرْفَاتٍ وَ بِالْمُزْدَلْفَۃِ وَعِنْدَ الْجَمْرَ
تَیْنِ۔ (سنن طحاوی ج1ص416 )
ترجمہ: حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ
وسلم نے فرمایاسات جگہوں پر ہاتھوں کو اٹھایا جاتاہے ٭…1 شروع نماز میں ٭…2
بیت اللہ کے پاس ٭…3 صفاء پر ٭…4 مروہ پر ٭…5 عرفات میں ٭…6 مزدلفہ میں ٭…7
جمرات کے پاس۔
جواب:اس روایت کی سند میں محمد بن عبد الرحمٰن بن ابی لیلیٰ جمہور محدثین
کے نزدیک ضعیف راوی ہے. (دیکھئے فیز الباری ج٣ ص ١٦٨)
ضعیف راویوں کی ضعیف و مردود روایت سے استدلال کرنا الیاس گھمن جیسے لوگوں
کا ہی کام ہے.
دلیل نمبر ٨
قَالَ الْاِمَامُ اَبُوْبَکْرِ الاِسْمَاعِیْلِیُّ حَدَّثَنَا
عَبْدُاللّٰہِ بْنُ صَالِحِ بْنِ عَبْدِاللّٰہِ اَبُوْمُحَمَّدٍ صَاحِبُ
الْبُخَارِیُّ صَدُوْقٌ ثَبْتٌ قَالَ حَدَّثَنَا اِسْحَاقُ بْنُ
اِبْرَاھِیْمَ الْمَرْوَزِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرِ
السَّھْمِیُّ عَنْ حَمَّادِ (ابْنِ اَبِیْ سُلَیْمَانَ ) عَنْ
اِبْرَاہِیْمَ (النَّخْعِیِّ ) عَنْ عَلْقَمَۃِ (بْنِ قَیْسٍ) عَنْ
عَبْدِاللّٰہِ(بْنِ مَسْعُوْدٍ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ) قَالَ صَلَّیْتُ مَعَ
رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَاَبِیْ بَکْرٍ وَّ
عُمَرَ رَضِیَ اللہُ عَنْہُمَافَلَمْ یَرْفَعُوْا اَیْدِیَھُمْ
اِلَّاعِنْدَافْتِتَاحِ الصَّلَاۃِ۔ (کتاب المعجم،امام اسماعیلی؛
ج2ص692،سنن کبریٰ امام بیہقی رحمہ اللہ ج2 ص79 )
ترجمہ : حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ’’میں نے رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ،حضرت ابوبکر اور حضرت عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ
نماز پڑھی انہوں نے پوری نماز میں صرف تکبیر تحریمہ کے وقت رفع یدین کی ۔‘‘
جواب: یہ روایت کئی وجہ سے ضعیف و مردود ہے مثلاً :
١: اس کا بنیادی راوی محمد بن جابر جمہور محدثین کے نزدیک ضعیف و مجروح ہے.
حافظ ہیثمی نے فرماے: " وهو ضعیف عند الجمهور" (نور العینین س١خع، مجمع
الزوائد ٥/١٩١)
٢: جمہور محدثین نے خاص اس روایت پر جرح کی مثلاً اہل سنت کے مشہور امام
احمد بن حنبل رحمہ الله نے فرمایا: یہ روایت منکر ہے. (کتاب العلل ١/١٤٤
رقم ٧٠١)
٣: الیاس گھمن صاحب نے روایت مذکورہ میں امام بہیقی کا حوالہ بھی لکھا ہے
اور اسی حوالے میں امام بہیقی نے محمد بن جابر پر جرح نقل کر رکھی ہے. مزید
تفصیل کے لئے دیکھئے نور العینین (ث١٥١-١٥٤)
دلیل نمبر ٩
قَالَ الْاِمَامُ ابْنُ قَاسِمٍ (حَدَّثَنَا)وَکِیْعٌ عَنْ اَبِیْ بَکْرِ
بْنِ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ قَطَّافِ النَّھْشَلِیِّ عَنْ عَاصِمِ بْنِ
کُلَیْبٍ عَنْ اَبِیْہِ اَنَّ عَلِیًّا کَانَ یَرْفَعُ یَدَیْہِ اِذَا
افْتَتَحَ الصَّلَاۃَ ثُمَّ لَا یَعُوْدُ۔ (المدونۃ الکبریٰ؛ ج۱ص۷۱،مسند
زید بن علی ص۱۰۰)
ترجمہ: ’’حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ جب نمازشروع کرتے تو رفع یدین
کرتے پھر پوری نما زمیں رفع یدین نہیں کرتے تھے‘‘۔
جواب: مدونہ کبریٰ نہ قابل اعتبار اور بے سند مروی کتاب ہے اور مسند زید
اہل سنت کی کتاب نہیں بلکہ زیدی شیعوں کی من گھڑت کتاب ہے، لہذا یہ دونوں
حوالے غلط اور مردود ہیں.
تنبیہ: ابو بکر النہشلی والی روایت جو دوسری کتابوں میں ہے، وہ اس کے وہم و
خطا کی وجہ سے ضعیف ہے. (دیکھئے نور العینین ص ١٦٥)
دلیل نمبر ١٠
قَالَ الْاِمَامُ الْحَافِظُ الْمُحَدِّثُ اَبُوْ بَکْرِ بْنِ اَبِیْ
شَیْبَۃَ حَدَّثَنَا اَبُوْبَکْرِ بْنِ عَیَّاشٍ عَنْ حُصَیْنٍ عَنْ
مُجَاھِدٍقَالَ مَارَاَیْتُ اِبْنَ عُمَرَ یَرْفَعُ یَدَیْہِ اِلَّافِیْ
اَوَّلِ مَا یَفْتَتِحُ۔ (مصنف ابن ابی شیبہ ج1ص268 )
ترجمہ: معروف تابعی حضرت مجاہد رحمہ اللہ فرماتے ہیں :’’ میں نے حضرت
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو شروع نماز کے علاوہ رفع یدین کرتے ہوئے
نہیں دیکھا‘‘۔
جواب: مصنف ابی شیبہ والی روایت قاری ابو بکر بن عیاش رحمہ الله کے وہم و
خطا کی وجہ سے ضعیف ہے اور دو وجہ سے مردود ہے:
١: امام احمد حنبل، امام یحییٰ بن معین اور امام دار قطنی نے اس روایت کو
وہم اور باطل وغیرہ قرار دیا اور کسی ایک قابل اعتماد محدث نے اس کی تصحیح
نہیں کی اور اگر کسی چھوٹے سے محدث سے ثابت بھی ہو جائے تو جمہور کے مقابلے
میں مردود ہے.
٢: بہت سے ثقہ راویوں اور صحیح و حسن لذاتہ سندوں سے ثابت ہے کہ سیدنا عمر
رضی الله عنہ نماز میں رکوع سے پہلے اور رکوع کے بعد رفع یدین کرتے تھے، جن
میں سے ان کے چند شاگردوں کے حوالے درج ذیل ہیں:
امام نافع المدنی رحمہ الله، امام محارب بن دثار الکوفی رحمہ الله، امام
طاؤس بن کیسان الیما نی رحم الله، امام سالم بن عبد الله بن عمر المدنی
رحمہ الله اور امام ابو الزبیر المکی رحمہ الله. (دیکھئے نور العینین ص
١٥٩)
ثقہ راویوں کے خلاف وہم و خطا والی روایت منکر و مردود ہوتی ہے.
قارئین کرم! آپ نے دیکھ لیا کہ الیاس گھمن صاحب اور آل دیوبند کے پاس ترک
رفع یدین قبل الرکوع و بعدہ کی ایک صحیح یا حسن لذاتہ روایت نہیں ہے.
رفع یدین پر خیر القرون میں مسلسل عمل: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی الله عنہ
سے روایت ہے کہ میں نے رسول الله صلی الله علیہ وسلم کو دیکھا، جب آپ نماز
میں کھڑے ہوتے تو کندھوں تک رفع یدین کرتے، رکوع کرتے وقت بھی آپ اسی طرح
کرتے تھے اور جب رکوع سے سر اٹھاتے تو اسی طرح کرتے تھے. (صحیح بخاری ج١ ص
١٠٢ ح ٧٣٦، صحیح مسلم ٣٩٠)
اس حدیث کے راوی سیدنا عبداللہ بن عمر رضی الله عنہ بھی شروع نماز، رکوع سے
پہلے ، رکوع کے بعد اور دو رکعتیں پڑھ کر کھڑے ہوتے تو رفع یدین کرتے تھے
اور فرماتے کہ نبی صلی الله علیہ وسلم ایسا ہی کرتے تھے. (صحیح بخاری ٧٣٩،
شرح السنتہ للبغوی ٣/٢١ ح ٥٦٠ وقال: هذا حدیث صحیح)
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی الله عنہ سے اس حدیث کے راوی ان کے جلیل القدر
بیٹے امام سالم بن عبداللہ بن عمر رحمہ الله بھی شروع نماز، رکوع کے وقت
اور رکوع سے اٹھنے کے بعد رفع یدین کرتے تھے. (حدیث السراج ٢/٣٤-٣٥ ح ١١٥،
و سندہ صحیح)
وما علينا ألا البلاغ
(٢١ نومبر ٢٠١١ ء سرگودھا)
ماہنامہ ضرب حق - شمارہ نمبر ٢١ – صفر ١٤٣٣ھ – جنوری ٢٠١٢ء |
|