ترکی: خوبصورت بلیو مسجد اور چند دلچسپ حقائق

ترکی کا شہر استنبول کا شمار دنیا کے ان شہروں میں ہوتا ہے جہاں سب سے زیادہ سیاح جاتے ہیں- اس کی ایک وجہ اس شہر کا تاریخی ہونا ہے- اس شہر میں قدیم ترین سلطنتوں بازنطینی اور قسطنطیہ کے دور کی کئی نشانیاں پائی جاتی ہیں- یہاں موجود تاریخی عمارات کو دیکھنے کے لیے ہر ماہ ہزاروں سیاح استنبول شہر کا رخ کرتے ہیں- انہی عمارات میں ایک شاندار اور خوبصورت عمارت بلیو مسجد کی بھی ہے جس کا شمار دنیا کی عظیم ترین عمارات میں کیا جاتا ہے-
 

image
اس مسجد کو Sultan Ahmet cami کے نام سے بھی جانا جاتا ہے٬ cami ترکش زبان کا لفظ ہے جس کے معنی مسجد کے ہیں- اس نام کی وجہ مسجد کا سلطان احمد نامی ضلع میں واقع ہونا ہے-
 
image
یہ مسجد پورے سال کھلی رہتی ہے اور صرف 90 منٹ کے لیے نماز کے اوقات میں بند کی جاتی ہے- اور نماز کے دوران کسی سیاح کو بھی تصویر کھینچنے کی اجازت نہیں ہوتی-
 
image
یہ مسجد 1619 میں آرکیٹیکٹ Sedefhar Mehmet Ağa نے مکمل کی- یہ آرکیٹیکٹ سلطنتِ عثمانیہ کا پسندیدہ ترین آرکیٹیکٹ تھا-
 
image
اس مسجد میں 260 کھڑکیاں ایسی ہیں جن میں رنگین نقش و نگاری سے آراستہ شیشے نصب ہیں-
 
image
اس مسجد کی اندرونی تزئین آرائش میں 20 ہزار نیلے رنگ کی خوبصورت ٹائلیں نصب کی گئی ہیں اور انہیں بلیو ٹائلز کہا جاتا ہے- دلچسپ بات یہ ہے کہ ان ٹائلز کا نام مسجد کے نام پر رکھا گیا ہے-
 
image
اس مسجد طرز تعمیر سلطنتِ عثمانیہ اور بازنطینی سلطنت کے دور کے طرزِ تعمیر کا ایک مرکب ہے-
 
image
اس مسجد کی مقبولیت ایک بڑی وجہ اس کے 6 مینار ہیں جبکہ اس کے علاوہ اس مسجد کو 1 بڑے اور 8 چھوٹے گنبدوں کی وجہ سے بھی جانا جاتا ہے-
 
image
سال 2006 میں پاپ بینڈیکٹ XVI نے اس مسجد کا دورہ کیا جبکہ سال 2014 میں دوبارہ پاپ فرانسس نے دورہ کیا-
 
image
سال 2009 میں امریکی صدر بارک اوبامہ نے بھی اس مسجد کا دورہ اور اس وقت امریکی صدر کے ہمرا ترکی کے سابق وزیراعظم طیب اردگان بھی تھے-
 
YOU MAY ALSO LIKE:

There is an extremely good reason why Istanbul is one of the most visited city-break destinations in the world. The old landmarks of former Byzantine and Constantinople stand in the Sultan Ahmet area and draw in thousands of visitors every month, who are eager to see the iconic buildings that once belonged to two of the greatest empires in history. One such building is the stunning and exceptionally beautiful Blue Mosque.