دنیا جہاں ایک جانب تیز رفتار انٹرنیٹ کے حصول کے لیے
کوشاں ہے وہی دوسری طرف دنیا کی مقبول ترین سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس
بک کے ملازمین کو دانستہ طور پر انتہائی سست رفتار انٹرنیٹ پر سوشل میڈیا
استعمال کروایا جارہا ہے-
|
|
درحقیقت یہ سب ٹو جی ٹیوز ڈے نامی ایک مہم کا حصہ ہے جس کے تحت فیس بک کے
ملازمین انتہائی سست رفتار انٹرنیٹ مہیا کیا گیا تاکہ وہ ترقی پذیر ممالک
میں موجود لوگوں کو انٹرنیٹ کی سست رفتاری کی وجہ سے پیش آنے والے مسائل کا
اندازہ لگا سکے-
اس انوکھی مہم کا آغاز فیس بک کی جانب سے ہی کیا گیا ہے اور اس انٹرنیٹ کی
رفتار اس حد سست رکھی گئی ہے کہ عام ویب سائٹ کا پیج اوپن ہونے میں بھی کئی
منٹ کا وقت لگتا ہے-
|
|
فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان کے ملازمین کو اس مہم سے یہ اندازہ ہوا
کہ دنیا بھر میں ٹو جی کنکشن پر فیس بک کا استعمال کتنا مشکل ثابت ہوتا ہے-
اس طرح ہم ایسے ممالک جہاں انٹرنیٹ سست رفتار ہیں کے لیے ایسے اقدامات
آسانی سے کرسکیں گے جن سے وہاں فیس بک آسانی سے استعمال کی جاسکے-
|