سورہ البقرہ - ٢ -
-------------- آیات # ٧٥ تا ٧٩
تو اے مسلمانوں کیا تمہیں یہ طمع ہے کہ یہ تمہارا یقین لائیں گے اور ان میں
کا تو ایک گروہ وہ تھا کہ الله کا کلام سنتے پھر سمجھنے کے بعد اسے دانستہ
بدل دیتے - اور جب مسلمانوں سے ملیں تو کہیں ہم ایمان لائے اور جب آپس میں
اکیلے ہوں تو کہیں وہ علم جو الله نے تم پر کھولا مسلمانوں سے بیان کئیے
دیتے ہو کہ اس سے تمہارے رب کے یہاں تمہیں پر حجت لائیں کیا تمہیں عقل نہیں
- کیا نہیں جانتے کہ الله جانتا ہے جو کچھ وہ چھپاتے ہیں اور جو کچھ ظاہر
کرتے ہیں - اور انمیں کچھ انپڑھ ہیں کہ جو کتاب کو نہیں جانتے مگر زبانی
پڑھ لینا یا کچھ اپنی من گھڑت اور وہ نرے گمان کے پیچھے ہیں - تو خرابی ہے
ان کے لیے جو کتاب اپنے ہاتھ سے لکھیں پھر کہہ دیں یہ خدا کے پاس سے ہے کہ
اسکے عوض تھوڑے دام حاصل کریں تو خرابی ہے ان کے لیے ان کے ہاتھوں کے لکھے
سے اور خرابی ان کے لئیے اس کمائی سے |