مانگ لے اللہ سے جو مانگنا ہے کیونکہ صرف
وہی ہے جو سنتا ہے اس کی جو پکارے اس کو زور سے اور آہستہ سے اور دل سے اور
کون ہے اس کے علاوہ جو سنتا ہے اس کی بھی جو نہیں پکارتا اسے آواز کے ساتھ
مگر دل ہی دل میں-
جب باپ کی عزت گھٹ جائے
جب قوم کی غیرت سو جائے
جب بھائی کلب کو جاتے ہوں
اور بہنوں کا حق کھاتے ہوں
جب ماں کی نظریں جھک جائیں
الفاظ بھی لبوں تک رک جائیں
جب گھر گھر میں سر تال چلے
جب عورت ننگے بال چلے
جب رشوت سر چڑھ کے بولے
اور تاجر جان کے کم تولے
اور جب یہ سب کچھ ہوتا ہے
رب غافل ہے نا سوتا ہے
جب اس کا قہر برستا ہے
قارون زمیں میں دھنستا ہے
پھر جب وہ پکڑ پر آتا ہے
فرعون بھی غوطے کھاتا ہے
قوم عاد بھی زیر و زبر ہوئی
قرآن میں اسکی خبر ہوئی
یہ سب عبرت کو ہے کافی
آج مانگ لے اللہ سے معافی
اے اللہ میری توبہ اے
اللہ میرے حال پر رحم کر میرے گناہوں کو معاف فرما اور مجھ پر اپنی خصوصی
رحمت نازل فرما اور مجھ پر انعام فرما ویسا انعام جیسا تو نے نبیوں، صدیقوں،
شہیدوں اور صالحین پر فرمایا اور ہم سے راضی ہو جا اور ہمیں اپنا شکر گزار
اور فرمانبردار بنا اور تو ہمیں اپنے سوا ہر ایک سے بے نیاز فرما دے بے شک
تو ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔ اے اللہ جو مانگا وہ بھی عطا فرما اور جو خیر
ہم اپنی کم علمی کے باعث نہیں مانگ سکے وہ بھی عطا فرما اور ہمارے ساتھ
رحمت خصوصی کا معاملہ فرما آمین یا رب العالمین-
اے اللہ میری یہ دعا میرے لیے میرے والدین کے لیے میرے بہن بھائیوں، بیوی
بچوں، عزیزوں رشتہ دارں اور تمام مسلمین و مسلمات کے لیے قبول فرما اور
ہمیں ہدایت و رہنمائی عطا فرما آمین- |