ذَٲلِكَ بِأَنَّ ٱللَّهَ نَزَّلَ
ٱلۡڪِتَـٰبَ بِٱلۡحَقِّۗ وَإِنَّ ٱلَّذِينَ ٱخۡتَلَفُواْ فِى ٱلۡكِتَـٰبِ
لَفِى شِقَاقِۭ بَعِيدٍ۬ (١٧٦) ۞ لَّيۡسَ ٱلۡبِرَّ أَن تُوَلُّواْ
وُجُوهَكُمۡ قِبَلَ ٱلۡمَشۡرِقِ وَٱلۡمَغۡرِبِ وَلَـٰكِنَّ ٱلۡبِرَّ مَنۡ
ءَامَنَ بِٱللَّهِ وَٱلۡيَوۡمِ ٱلۡأَخِرِ وَٱلۡمَلَـٰٓٮِٕڪَةِ وَٱلۡكِتَـٰبِ
وَٱلنَّبِيِّـۧنَ وَءَاتَى ٱلۡمَالَ عَلَىٰ حُبِّهِۦ ذَوِى ٱلۡقُرۡبَىٰ
وَٱلۡيَتَـٰمَىٰ وَٱلۡمَسَـٰكِينَ وَٱبۡنَ ٱلسَّبِيلِ وَٱلسَّآٮِٕلِينَ
وَفِى ٱلرِّقَابِ وَأَقَامَ ٱلصَّلَوٰةَ وَءَاتَى ٱلزَّڪَوٰةَ وَٱلۡمُوفُونَ
بِعَهۡدِهِمۡ إِذَا عَـٰهَدُواْۖ وَٱلصَّـٰبِرِينَ فِى ٱلۡبَأۡسَآءِ
وَٱلضَّرَّآءِ وَحِينَ ٱلۡبَأۡسِۗ أُوْلَـٰٓٮِٕكَ ٱلَّذِينَ صَدَقُواْۖ
وَأُوْلَـٰٓٮِٕكَ هُمُ ٱلۡمُتَّقُونَ (١٧٧) يَـٰٓأَيُّہَا ٱلَّذِينَ
ءَامَنُواْ كُتِبَ عَلَيۡكُمُ ٱلۡقِصَاصُ فِى ٱلۡقَتۡلَىۖ ٱلۡحُرُّ
بِٱلۡحُرِّ وَٱلۡعَبۡدُ بِٱلۡعَبۡدِ وَٱلۡأُنثَىٰ بِٱلۡأُنثَىٰۚ فَمَنۡ
عُفِىَ لَهُ ۥ مِنۡ أَخِيهِ شَىۡءٌ۬ فَٱتِّبَاعُۢ بِٱلۡمَعۡرُوفِ وَأَدَآءٌ
إِلَيۡهِ بِإِحۡسَـٰنٍ۬ۗ ذَٲلِكَ تَخۡفِيفٌ۬ مِّن رَّبِّكُمۡ وَرَحۡمَةٌ۬ۗ
فَمَنِ ٱعۡتَدَىٰ بَعۡدَ ذَٲلِكَ فَلَهُ ۥ عَذَابٌ أَلِيمٌ۬ (١٧٨)
وَلَكُمۡ فِى ٱلۡقِصَاصِ حَيَوٰةٌ۬ يَـٰٓأُوْلِى ٱلۡأَلۡبَـٰبِ لَعَلَّڪُمۡ
تَتَّقُونَ (١٧٩) كُتِبَ عَلَيۡكُمۡ إِذَا حَضَرَ أَحَدَكُمُ ٱلۡمَوۡتُ
إِن تَرَكَ خَيۡرًا ٱلۡوَصِيَّةُ لِلۡوَٲلِدَيۡنِ وَٱلۡأَقۡرَبِينَ
بِٱلۡمَعۡرُوفِۖ حَقًّا عَلَى ٱلۡمُتَّقِينَ (١٨٠)
|
That is because ALLAH hath
revealed the Scripture with the truth. Lo! those who find (a cause of)
disagreement in the Scripture are in open schism. (176) It is not
righteousness that ye turn your faces to the East and the West; but
righteous is he who believeth in ALLAH and the Last Day and the angels
and the Scripture and the prophets; and giveth wealth, for love of Him,
to kinsfolk and to orphans and the needy and the wayfarer and to those
who ask, and to set slaves free; and observeth proper worship and payeth
the poor-due. And those who keep their treaty when they make one, and
the patient in tribulation and adversity and time of stress. Such are
they who are sincere. Such are the God-fearing. (177) O ye who believe!
Retaliation is prescribed for you in the matter of the murdered; the
freeman for the freeman, and the slave for the slave, and the female for
the female. And for him who is forgiven somewhat by his (injured)
brother, prosecution according to usage and payment unto him in
kindness. This is an alleviation and a mercy from your Lord. He who
transgresseth after this will have a painful doom. (178) And there is
life for you in retaliation, O men of understanding, that ye may ward
off (evil). (179) It is prescribed for you, when death approacheth one
of you, if he leave wealth, that he bequeath unto parents and near
relatives in kindness. (This is) a duty for all those who ward off
(evil). (180)
|
یہ اس لیے کہ الله نے کتاب سچائی
کے ساتھ اتاری اور بے شک جنہوں نے کتاب میں اختلاف کیا البتہ ضد میں بہت
دور جا پڑے (۱۷۶) یہی نیکی نہیں کہ تم اپنے منہ مشرق اور مغرب کی طرف
پھیرو بلکہ نیکی تو یہ ہے جو الله اور قیامت کے دن پر ایمان لائے اور
فرشتوں اور کتابوں اور نبیوں پر اور اسکی محبت میں رشتہ داروں اور یتیموں
اور مسکینوں اور مسافروں اور سوال کرنے والوں کو اور گردنوں کے چھڑانے میں
مال دے اور نماز پڑھے اور زکوةٰ دے اور جو اپنے عہدوں کو پورا کرنے والے
ہیں جب وہ عہد کر لیں اور تنگدستی میں اور بیماری میں اور لڑائی کے وقت صبر
کرنے والے ہیں یہی سچے لوگ ہیں اور یہی پرہیزگار ہیں (۱۷۷) اے ایمان والو
مقتولوں میں برابری کرنا تم پر فرض کیا گیا ہے آزاد بدلے آزاد کے اور غلام
بدلے غلام کے اور عورت بدلے عورت کے پس جسے اس کے بھائی کی طرف سے کچھ بھی
معاف کیا جائے تو دستور کے موافق مطالبہ کرنا چاہیے اور اسے نیکی کے ساتھ
ادا کرنا چاہیے یہ تمہارے رب کی طرف سے آسانی اور مہربانی ہے پس جو اس کے
بعد زیادتی کرے تو اس کے لیے دردناک عذاب ہے (۱۷۸) اور اے عقلمندو تمہارے
لیے قصاص میں زندگی ہے تاکہ تم (خونریزی سے) بچو (۱۷۹) تم پر فرض کیا گیا
ہے کہ جب تم میں سے کسی کو موت آ پہنچے اگر وہ مال چھوڑے تو ماں باپ اور
رشتہ داروں کے لیے مناسب طور پر وصیت کرے یہ پرہیزگاروں پرحق ہے (۱۸۰) |